Monday , January 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / دھرم سنگھ کے مکان کے روبرو وکلاء کا احتجاج

دھرم سنگھ کے مکان کے روبرو وکلاء کا احتجاج

شاہ آباد۔ /12نومبر ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گلبرگہ شریف میں کرناٹک ایڈمنسٹریٹو ٹریبونل کے قیام اور اضلاع بلاری اور کپل کو گلبرگہ ہائی کورٹ بنچ کے حدود میں شامل کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے وکلاء نے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ایس دھرم سنگھ کی رہائش گاہ کو مقفل کرکے احتجاج منظم کیا۔ وکیلوں نے ضلع ایڈوکیٹس اسوسی ایشن کے زیر اہتمام احتجاجی جلوس نکا

شاہ آباد۔ /12نومبر ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گلبرگہ شریف میں کرناٹک ایڈمنسٹریٹو ٹریبونل کے قیام اور اضلاع بلاری اور کپل کو گلبرگہ ہائی کورٹ بنچ کے حدود میں شامل کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے وکلاء نے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ایس دھرم سنگھ کی رہائش گاہ کو مقفل کرکے احتجاج منظم کیا۔ وکیلوں نے ضلع ایڈوکیٹس اسوسی ایشن کے زیر اہتمام احتجاجی جلوس نکال کر ضلع کورٹ سے دھرم سنگھ کی رہائش گاہ پہنچے اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ایس دھرم سنگھ کو یادداشت پیش کرکے اپنے تمام جائز مطالبات کو حل کرنے ہبلی ، دھارواڑ ہائیکورٹ بنچ کے مماثل تمام سہولیات گلبرگہ ہائی کورٹ بنچ کو فراہم کرنے کی اپیل کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دھرم سنگھ نے کہا کہ تمام مطالبات کو وزیر اعلیٰ کے علاوہ دیگر وزراء کے علم میں لائیں گے اور فوری اقدامات کروائیں گے۔ احتجاج میں ایڈوکیٹس اسوسی ایشن کے صدر ایس آر بھیمل، سکریٹری رمیش دوڈمنی، پی ایس بسوراج، سعادت حسین استاد، سبھاش بانی کے علاوہ سینکڑوں وکلاء موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT