Wednesday , January 16 2019

دھماکو اشیاء سے لدی گاڑی میں دھماکہ ، 22 افراد ہلاک

ژانگجیاکو (چین) ۔ 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک گاڑی جس میں دھماکو مادہ لدا ہوا تھا وہ ایک کیمیکل فیکٹری کے باب الداخلہ کے قریب پہنچ کر دھماکہ سے اڑ گئی۔ یہ حادثہ شمالی چین کے شہر میں رونما ہوا جہاں 2022ء میں سرمائی اولمپکس کا انعقاد کیا جانے والا ہے۔ اس حادثہ میں 22 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکہ اتنی شدت کا تھا کہ اس سے آس پاس کی دیگر گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا جن کے پُرزے سڑک پر پھیل گئے۔ دیگر تباہ ہونے والی گاڑیوں اور ٹرکوں کی تعداد بالترتیب 12 اور 38 بتائی گئی ہے جبکہ زخمیوں کو فوری قریبی ہاسپٹلس میں شریک کیا گیا ہے۔ ژنہوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق بچاؤ کاری ہنوز جاری ہے جبکہ حکام اس حادثہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT