Friday , November 24 2017
Home / عرب دنیا / دھماکو اشیاء پھٹنے سے ، چار زخمی

دھماکو اشیاء پھٹنے سے ، چار زخمی

استنبول ۔ 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق کل نصف شب ایک دیسی ساختہ دھماکو مادہ پھٹ جانے سے ہوئے دھماکہ میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ ایک کار میں سفر کرنے والے دو مسافرین اور ٹیکسی کا انتظار کرنے والے دیگر دو افراد دھماکہ کی وجہ سے اڑ کر انہیں لگنے والی اشیاء سے زخمی ہوگئے۔ علاوہ ازیں وہاں سے گذرتی ہوئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو فوری ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔ ترکی کو شام میں جاری خانہ جنگی کی وجہ سے سیکوریٹی کے خطرات لاحق ہیں جبکہ انقرہ اور استنبول میں کردباغی اور دولت اسلامیہ کے جنگجو متعدد دھماکوں میں ملوث ہیں۔

TOPPOPULARRECENT