Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / دھماکہ و گولی کیساتھ اولمپکس کا پریشان کن آغاز

دھماکہ و گولی کیساتھ اولمپکس کا پریشان کن آغاز

ہاکی میں انڈیا کی کامیاب شروعات ۔ لینڈر پیس ڈبلز ٹینس میں ناکام
ریو ڈی جنیرو ، 6 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)ریو اولمپکس کا آج افتتاح ہوا مگر یہاں یہ دن گڑبڑ کے بغیر نہیں گزرا جیسا کہ سائیکلنگ ریس کی اختتامی لائن کے قریب زوردار دھماکہ ہوا اور گھڑسواری کے مقام پر میڈیا کے شامیانہ کو بندوق کی ایک گولی چیر کر نکل گئی۔ دونوں واقعات کی انکوائری کی جارہی ہے۔ کھیلوں کی مسابقت کے بعض مقامات کے باہر شائقین کی طویل قطاریں بھی دیکھنے میں آئیں جبکہ والنٹیرز اور سکیورٹی اسٹاف کو پرستاروں کی اچانک آمد سے نمٹنے میں دقت محسوس ہوئی۔ اس درمیان انڈین ہاکی ٹیم نے پہلے گروپ میچ میں آئرلینڈ کو 3-2 سے ہرایا۔ تاہم لینڈر پیس کو مینس ڈبلز ٹینس میں روہن بوپنا کے ساتھ شکست ہوگئی۔ کشتی رانی میں دتو بابن، شوٹنگ میں ایونیکا پال اور اپوروی چنڈیلا کامیاب ہوئے۔

TOPPOPULARRECENT