Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں ہوں : پروفیسر کانچا ایلیا

دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں ہوں : پروفیسر کانچا ایلیا

حیدرآباد ۔18ستمبر ( سیاست نیوز) پروفیسر کے ایلیا نے آج کہا ہے کہ آریہ ویشیا طبقہ کی دھمکیوں سے وہ ڈرنے والے نہیں ‘وہ حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔ واضح رہے کہ پروفیسر ایلیا نے ’’ سماج کے اسمگلرس بنیئے ‘‘ کے نام سے ایک متنازعہ کتاب تحریر کی جس پر آریہ ویشیا تنظیموں نے احتجاج کرتے ہوئے شدید برہمی کا اظہارکیاہے ۔ پروفیسر کانچا ایلیا نے ہنمکنڈہ میں ’’ ٹی ۔ماس‘‘ اجلاس میں شرکت کی اور کہاکہ ملک بھر میں بڑے صنعت کاروں میں اکثریت کا تعلق آریہ ویشیا طبقہ سے ہے اور وہ تجارتی سرگرمیوں کے نام پر لوٹ کھسوٹ کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اشیاء کی حقیقی قیمت سے زیادہ پر انہیں فروخت کیا جاتا ہے ۔ مہنگائی اور اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں وہ ملازمت سے مستعفی ہونے سے بھی پس و پیش نہیں کریں گے اور یہ عہدہ چھوڑ کر عوامی مسائل پر جدوجہد کو ترجیح دیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT