Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / دھنشکا گوناتھیل کی پابندی میں 3 مقابلوں کی کمی

دھنشکا گوناتھیل کی پابندی میں 3 مقابلوں کی کمی

کولمبو۔18اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا کرکٹ نے آل راؤنڈر دھنشکا گوناتھیلاکا پر عائد چھ ونڈے میچز کی معطلی کی سزا میں تین میچز کی کمی کرتے ہوئے اسے تین میچز تک محدود کردیا ہے۔پابندی میں کمی کا فیصلہ سری لنکا کرکٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔سری لنکا کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سنہالیز اسپورٹس کلب نے گوناتھیلاکا کی جانب سے سزا میں کمی کی اپیل کی تھی اور ہم نے ایگزیکٹو بورڈ کمیٹی کے اجلاس میں مشاورت کے بعد ان کی اپیل کو منظور کرتے ہوئے آل راؤنڈر کی سزا میں تین میچز کی کمی کر دی۔تاہم بورڈ کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے ایک برس کے دوران آل راؤنڈر نظر میں رہیں گے اور اس عرصے کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی صورت میں ان کی تین میچز کی معطلی کی سزا دوبارہ بحال کر دی جائے گی۔واضح رہے کہ سری لنکا کرکٹ نے رواں ماہ کے شروع میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر گوناتھلیکا پر چھ ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی پابندی عائد کی تھی۔سری لنکائی بورڈ کی جانب سے سزا میں کمی کی ممکنہ وجہ ونڈے سیریز میں پاکستان کے خلاف متواتر ناکامی بھی ہو سکتی ہیں اور اس پابندی کے خاتمے کے بعد گوناتھیلاکا کو ونڈے اسکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ سری لنکن ٹیم کی آخری ٹی20 میچ کیلئے پاکستان آمد پر کھلاڑیوں کے ممکنہ انکار کے سبب سری لنکن کرکٹ حکام یہ فیصلہ کرنے پر مجبور ہوئے اور مضبوط اسکواڈ تشکیل دینے کیلئے بورڈ نے گوناتھیلاکا کی پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT