Saturday , December 16 2017
Home / جرائم و حادثات / دھول پیٹ میں آبکاری عملہ کی اچانک کارروائی، 22 گرفتار

دھول پیٹ میں آبکاری عملہ کی اچانک کارروائی، 22 گرفتار

حیدرآباد /7 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) محکمہ آبکاری کے عہدیداروں نے آج علاقہ دھول پیٹ میں بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں غیر قانونی شراب ضبط کرلی۔ اس کے علاوہ شراب کی تیاری میں استعمال ہونے والی اشیاء کو بھی ضبط کرلیا گیا۔ محکمہ آبکاری کے عہدیداروں نے آج صبح اچانک یہ کارروائی انجام دی اور مقامی افراد اس سے لاعلم تھے۔ صبح کے اولین ساعتوں میں اس کارروائی کا آغاز ہوا جس کے تحت علاقہ جمعرات بازار اور دھول پیٹ کے مختلف علاقوں میں 200 عہدیداروں پر مشتمل ٹیم نے گھر گھر تلاشی مہم کرتے ہوئے تین ہزار سے زائد غیر قانونی شراب کے پیاکیٹس ضبط کرلئے ۔ ڈپٹی کمشنر محکمہ آبکاری مسٹر ایم ایم اے فاروقی نے بتایا کہ یہ آپریشن اچانک کیا گیا تھا اور اس کارروائی میں ضلع رنگاریڈی میدک ، محبوب نگر اور کریم نگر سے وابستہ محکمہ آبکاری کے عہدیداروں نے حصہ لیا ۔ آبکاری عہدیداروں نے 32 افراد کو گرفتار کرلیا اور 3400 لیٹر اشیاء ضبط کرلی جو غیر قانونی شراب کی تیاری میں استعمال کئے جاتے ہیں ۔ عہدیداروں نے اس کارروائی کے تحت 22 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے 21 مقدمات درج کرلئے اور ان تمام کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی۔

TOPPOPULARRECENT