Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / دھونی، روہت، یوراج کی لگاتار چھٹے ورلڈ T20 میں شرکت متوقع

دھونی، روہت، یوراج کی لگاتار چھٹے ورلڈ T20 میں شرکت متوقع

میرپور ، 23 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) انڈیا کیپٹن ایم ایس دھونی، روہت شرما اور یوراج سنگھ 19 کرکٹرز میں شامل ہیں جو اپنے متواتر چھٹے آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں شرکت کرنے والے ہیں، جو ہندوستان میں آئندہ ماہ شروع ہوگا۔ ایسی 29 ویمن کرکٹرز بشمول ہندوستان کی میتھالی راج اور جھولن گوسوامی بھی ہیں، جو اس میگا ایونٹ میں اپنی متواتر پانچویں شرکت درج کرائیں گی۔ مینس ایونٹ میں بنگلہ دیش کی ایسی ٹیم رہے گی جس میں شامل پانچ کھلاڑی سابقہ تمام پانچوں ایونٹس کھیل چکے ہیں۔ وہ مشرف مرتضیٰ، شکیب الحسن، تمیم اقبال، محمود اللہ اور مشفق الرحیم ہیں۔

 

فیفا صدارتی الیکشن ملتوی کیا جائے
امیدوار پرنس علی کا مطالبہ
زیورخ ، 23 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) فیفا کے صدارتی امیدوار پرنس علی کا مطالبہ ہے کہ جمعہ کا الیکشن ووٹنگ کے طریقہ کار کے بارے میں تنازعہ کے سبب معطل کردیں۔ اردنی پرنس کے وکلا نے آج کہا کہ وہ کھیلوں سے متعلق ثالثی عدالت سے مداخلت چاہ رہے ہیں کہ سپ بلاٹر کے جانشین کے انتخاب کیلئے مقررہ رائے دہی کو ملتوی کردیا جائے۔ وکلاء نے ایک بیان میں کہا کہ فیفا نے شفاف ووٹنگ بوتھس کے استعمال کیلئے پرنس علی کی درخواست مسترد کردی ہے، جو ایسا اقدام ہے کہ ان کے مطابق اس سے منصفانہ اور شفاف عمل رائے دہی کا حق حاصل نہ ہوسکے گا۔

TOPPOPULARRECENT