Monday , September 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / دھونی آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 ٹیم کے کپتان

دھونی آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 ٹیم کے کپتان

دبئی ۔ 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ان کی ٹیم کو بھلے ہی ورلڈ کپ کے فائنل میں سری لنکا کے خلاف شکست برداشت کرنی پڑی ہے لیکن آج دھونی کو ورلڈ ٹوئنٹی 20 ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے جس میں 4 ہندوستانی کھلاڑیوں کی شمولیت بھی عمل میں آئی ہے۔ دھونی کے علاوہ ورلڈ ٹوئنٹی 20 ٹیم میں ویراٹ کوہلی، روہت شرما اور روی چندرن اشون شامل ہیں جیسا کہ آئی سی سی نے آج بنگلہ دیش میں اختتام پذیر ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ٹوئنٹی 20 کی عالمی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ ہندوستانی کھلاڑیوں کے علاوہ جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز سے دو کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں آیا ہے جبکہ آسٹریلیا، نیدرلینڈ اور چمپیئن سری لنکا سے ایک کھلاڑی کی شمولیت عمل میں آئی ہے۔ عالمی ٹیم کا انتخاب ماہرین کی جانب سے عمل میں آیا جنہوں نے بنگلہ دیش کی وکٹوں پر کھلاڑیوں کے مظاہروں اور ان کے اعداد و شمار کی بنیادوں پر انتخاب کیا ہے۔ دلچسپ حقائق یہ رہیکہ جن کھلاڑیوں کو عالمی ٹیم میں شمولیت کا اعزاز حاصل نہیں ہوا ان میں ہندوستان کے امیت مشرا، پاکستان کے احمد شہزاد، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ولیرس اور عمران طاہر کے علاوہ سری لنکا کے انجیلو میتھیوز اور رنگنا ہیرات کے علاوہ ویسٹ انڈیز سے ڈیون براوو اور سنیل نارائن شامل ہیں۔ عالمی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ روہت شرما (ہندوستان) اسٹیفن مائیبر (نیدرلینڈس)، ویراٹ کوہلی، جے پی ڈومینی، گلین مائیکس ویل، مہندر سنگھ دھونی، ڈیرن سمی، روی چندرن اشون، ڈیل اسٹین، سامیل بدری، لستھ ملنگا اور ویسٹ انڈیز کے کرشمار سنٹوکی کو بارہویں کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT