Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / دھونی اب پونے کے بھی کپتان نہیں رہے

دھونی اب پونے کے بھی کپتان نہیں رہے

اسٹیو اسمتھ کو قیادت سونپی گئی ۔ ٹیم میں نئی جان ڈالنے کی کوشش
کولکتہ 19 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) مہیندر سنگھ دھونی کو آج آئی پی ایل کی ٹیم رائزنگ پونے سوپر جائینٹس کے کپتان کی حیثیت سے ہٹادیا گیا اور ان کی جگہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ اس طرح بین الاقوامی اور فرنچائز کرکٹ میں بحیثیت کپتان دھونی کی اننگز کا اختتام عمل میں آیا ۔ دھونی نے جاریہ سال کے اوائل میں ہندوستان کے محدود اوورس کے کپتان کی حیثیت سے استعفی دیدیا تھا ۔ اب وہ پونے کی ٹیم کیلئے بھی صرف ایک کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلیں گے ۔ رائزنگ پونے سوپر جائینٹس کے مالک سنجیو گوئنکا نے بتایا کہ دھونی نے استعفی نہیں دیا ہے ۔ ہم نے اسٹیو اسمتھ کو آئندہ سیزن کیلئے کپتان نامزد کیا ہے ۔ صاف بات یہ ہے کہ گذشتہ سال ہماری کارکردگی اچھی نہیں رہی اور ہم چاہتے ہیں کہ کسی نوجوان کو ٹیم کی قیادت کرنے کا موقع ملے تاکہ سیزن میں ٹیم کی کارکردگی اچھی ہوجائے ۔ یہ پہلا موقع ہے کہ 35 سالہ دھونی کو اس ذمہ داری سے سبکدوش کردیا گیا ہے ۔ دھونی نے ٹیم انڈیا کے ونڈے کی حیثیت سے اپنی مرضی سے استعفی پیش کیا تھا ۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب آئی پی ایل کے دسویں سیزن کیلئے کھلاڑیوں کا ہراج کل بنگلورو میں ہونے والا ہے ۔ 2008 میں شروع ہوئے اس ٹورنمنٹ کے سب سے مہینگے کھلاڑیوں میں شامل مہیندر سنگھ دھونی سب سے کامیاب بھی رہے ہیں۔ امتناع کا سامنا کر رہی چینائی سوپر کنگس کا حصہ رہتے ہوئے انہوں نے 2008 سے 2015 تک خدمات انجام دی تھیں اور انہوں نے 2010 اور 2011 میں مسلسل ٹیم کو کامیابی دلائی تھی ۔ اس کے علاوہ انہوں نے چینائی کی قیادت کرتے ہوئے ٹیم کو چمپئنس لیگ ٹی 20 ٹرافیوں میں بھی 2010 اور 2014 میں کامیابی دلائی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT