Thursday , January 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / دھونی اچھے کھلاڑی ہی نہیں بہترین انسان بھی ہیں، کلارک

دھونی اچھے کھلاڑی ہی نہیں بہترین انسان بھی ہیں، کلارک

سڈنی۔ یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک نے ٹسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹسٹ کرکٹ میں دھونی کی کمی کو محسوس ہو گی۔ مائیکل کلارک نے ٹویٹر میں اپنے پیغام میں دھونی کا زبردست خراج تحسین پیش کیا، ان کا کہنا تھا کہ خراج تحسین اس لیے نہیں کہ وہ اچھے کھلاڑی تھے لیکن میں نے جن کے خلاف کھیلا ان میں بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ دھونی کی ٹسٹ کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ پر سابق کھلاڑیوں کی جانب سے زبردست خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT