Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / دھونی دنیا بھر میں 9 ویں قابل تشہیر اسٹار ، فیڈرر کا اول نمبر

دھونی دنیا بھر میں 9 ویں قابل تشہیر اسٹار ، فیڈرر کا اول نمبر

ہندوستانی کرکٹر نے رونالڈو، میسی جیسے اسٹارز کو پیچھے چھوڑا ۔ ٹاپ 20 میں شاراپوا اور سرینا ہی دو خواتین
لندن ، 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے او ڈی آئی کرکٹ کپتان مہندر سنگھ دھونی کو دنیا بھر میں نویں سب سے زیادہ قابل تشہیر اسپورٹس پرسن نامزد کیا گیا ہے اور انھوں نے لندن اسکول آف مارکیٹنگ (ایل ایس ایم) کی تیار کردہ پاور لسٹ میں فٹبال سوپر اسٹار لیونل میسی اور اسپرنٹ کنگ یوسین بولٹ جیسے ہیروز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ 34 سالہ دھونی جنھیں ونڈے گیم میں میچ کا نہایت عمدگی سے کامیاب اختتام کرنے والوں میں سے سمجھا جاتا ہے، انھیں دنیا کے 20 ’موسٹ مارکیٹیبل اسپورٹس پرسنس‘ کی فہرست میں دیگر فٹبال سوپر اسٹارز کرسٹیانو رونالڈو اور نیمار اور ٹینس کھلاڑیوں اینڈی مرے اور سرینا ولیمز سے آگے رکھا گیا ہے۔ اس فہرست کو ترتیب دیتے ہوئے ایل ایس ایم کے محققین نے انفرادی شخصیتوں کی تشہیری قدر کے ساتھ اشتہاربازی سے اُن کی موجودہ آمدنی اور اُن کی جملہ کمائی میں اس کے تناسب کے ساتھ ساتھ اُن کی سوشل میڈیا پر موجودگی کا بھی جائزہ لیا۔

 

سوئس ٹینس اسٹار روجر فیڈرر دنیا کا سب سے زیادہ قابل تشہیر اسپورٹس اسٹار نامزد کیا گیا، جس کے بعد گولفرز ٹائیگر ووڈز اور فل میکلسن ترتیب وار دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ لندن اسکول آف مارکیٹنگ میں فیکلٹی ممبر جیکوئی ڈی کاک نے کہا کہ فیڈرر نے بھلے ہی اس سال ومبلڈن نہیں جیتا، لیکن یہ فیڈرر کی شخصی خصوصیات ہے جسے اسپانسرز نہایت پُرکشش مانتے ہیں۔ ٹینس اسٹارز کا اس پاور لسٹ میں غلبہ ہے جبکہ جوکویچ اس فہرست میں ساتویں مقام پر ہیں، جن کے بعد رفائل نڈال ہیں اور پھر ماریا شاراپوا اور سرینا ولیمز (ٹاپ 20 میں شامل صرف دو خواتین) نے ترتیب وار 12 واں اور 20 واں مقام پایا ہے۔ یہ فہرست یوں ہے: .1 روجر فیڈرر .2 ٹائیگر ووڈز .3 فل میکلسن .4 لبران جیمز .5 کیون ڈیورانٹ .6 روری مک اِلرائے .7 نواک جوکویچ .8 رفائل نڈال .9 ایم ایس دھونی .10 کرسٹیانو رونالڈو .11 کوبی بائرنٹ .12 ماریا شاراپوا .13 لیونل میسی .14 یوسین بولٹ .15  نیمار  .16 اینڈی مرے .17 کئی نشیکوری .18 ڈیرک روز .19 فلائڈ مے ویدر .20 سرینا ولیمز۔

TOPPOPULARRECENT