Wednesday , June 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / دھونی دنیا کے امیر ترین کھلاڑیوںمیں واحد ہندوستانی

دھونی دنیا کے امیر ترین کھلاڑیوںمیں واحد ہندوستانی

نیویارک۔11 جون (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی دنیا کے 100 امیر ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں جگہ پانے والے واحد ہندوستانی کھلاڑی ہیں جبکہ اس فہرست میں امریکی باکسر اور دولت کے پجاری سمجھے جانے والے فلائیڈ مے ویدر پہلے مقام پر فائز ہیں نیز اس فہرست میں امریکی گولف کھلاڑی ٹائیگر ووڈس ‘ٹینس اسٹار راجر فیڈرر

نیویارک۔11 جون (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی دنیا کے 100 امیر ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں جگہ پانے والے واحد ہندوستانی کھلاڑی ہیں جبکہ اس فہرست میں امریکی باکسر اور دولت کے پجاری سمجھے جانے والے فلائیڈ مے ویدر پہلے مقام پر فائز ہیں نیز اس فہرست میں امریکی گولف کھلاڑی ٹائیگر ووڈس ‘ٹینس اسٹار راجر فیڈرر اور فٹبال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کا غلبہ ہے۔33 سالہ دھونی جنہوں نے 2014 میں ٹسٹ کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے انہیں رواں برس امیر ترین کھلاڑیوں کی دوڑ میں ایک مقام کا نقصان برداشت کرنا پڑاہے جیسا کہ گزشتہ برس انکا 22 واں مقام تھا جبکہ رواں برس اب وہ 23 ویں مقام پر پہنچ چکے ہیں اور انکی کل آمدنی 31 ملین ڈالرس ہے۔آمدنی کے لئے جون 2014 تا جون 2015 کا عرصہ دکھا گیا ہے۔دریں اثناء مے ویدر امریکی جریدے فوربز کی امیر ترین اتھلیٹس کی فہرست میں بھی حریف باکسر مینی پکیاؤ کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب رہے ہیں۔ مے ویدر مسلسل دوسرے برس بھی اس فہرست میں پہلے مقام پر فائز ہیں۔

رواں برس ان کے اثاثوں میں کل 300 ملین ڈالرس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اس تین سو ملین ڈالرس کا بیشتر حصہ انہوں نے مینی پکیاؤ کیخلاف صدی کی مہنگی ترین مقابلہ سے کمایا تھا۔ اسی مقابلے کی بدولت مینی پکیاؤ بھی سال رواں میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اتھلیٹس کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ ان کی آمدنی تقریبا160ملین ڈالرس کے لگ بھگ رہی۔ دوسرے نمبر پر ہی سابق عالمی نمبر ایک گالف ٹائیگر ووڈس بھی ہیں جنہوں نے گزشتہ بارہ ماہ کے دوران 9ہندسوں پر مشتمل رقم کمائی۔ فوربز کے مطابق گزشتہ ایک برس کے دوران دنیا کے ایک سو امیر ترین اتھلیٹس کی مجموعی آمدنی 3.2بلین ڈالر س کے لگ بھگ رہی۔ گزشتہ برس کے مقابلے میں یہ رقم کہیں زیادہ ہے اس کی وجہ مینی پکیاؤ اور مے ویدر کے درمیان صدی کا مہنگا ترین مقابلہ ہے جس کی بدولت امریکی آمدنی میں400ملین ڈالرس کا اضافہ ہوا تھا۔ ریئل میڈرڈ کے فارورڈر کرسٹیانو رونالڈو، تیسری مقام کیلئے اپنے حریف میسی کو آمدنی کے لحاظ سے پیچھے چھوڑنے میں کامیاب رہے۔ رونالڈو کی آمدنی79ملین ڈالرس جبکہ میسی کی73ملین ڈالر سے کچھ زیادہ رہی۔ سوئس ٹینس سٹار راجر فیڈرر67ملین ڈالرس کے ساتھ فہرست میں پانچویںمقام پر ہیں۔ اولین 10 امیر ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں فل میکلسن، لیبران جیمز، کیون ڈیورنٹ بھی شامل ہیں۔ سرفہرست 100کھلاڑیوں میں صرف دو خواتین سرینا ولیمس اور ماریا شراپواہی جگہ بنا سکی ہیں۔ ان میں ماریا شراپوا 29.7ملین ڈالرس کے ساتھ26ویں جبکہ سرینا ولیمس47ویں مقام پر ہیں اور ان کے اثاثوں کی کل مالیت 26ملین ڈالرس ہے۔

TOPPOPULARRECENT