Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / دھونی نے معذور بچوں کیساتھ وقت گزارا

دھونی نے معذور بچوں کیساتھ وقت گزارا

پونے ، 28 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پروٹیز کے خلاف سخت مسابقت والی او ڈی آئی سیریز کے بعد کچھ وقت نکال کر انڈیا کرکٹ کیپٹن مہندر سنگھ دھونی نے یہاں منعقدہ ایک چیارٹی شو میں مخصوص نوعیت کے بچوں کے ساتھ زائد از ایک گھنٹہ گزارا۔ مکل مادھو فاؤنڈیشن کے زیراہتمام کل شب یہاں کلچرل شو میں حصہ لینے والے جسمانی اور ذہنی معذور بچوں کے ساتھ گھل مل کر دھونی نے انھیں تحفے دیئے، اُن کے چہروں پر مسکراہٹ لائی جبکہ اس خیرسگالی کا معزز معطی افراد نے تالیوں کی گونج میں خیرمقدم کیا۔ کیمرے مسلسل چلتے رہے جبکہ دھونی نے مسرور بچوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں، جو گیت اور رقص کے پروگرام کیلئے رنگارنگ لباسوں میں آئے تھے۔ بچوں نے قومی ترانہ بھی گایا۔ ممتاز صنعت کار پرکاش چھابریا جو مکل مادھو فاؤنڈیشن کے سربراہ ہیں، انھوں نے حاضرین کو بتایا کہ اس موقع پر اکٹھا کئے گئے فنڈز اس ٹرسٹ کی جانب سے مختلف سرگرمیوں میں استعمال کئے جائیں گے، تاکہ سماج کے کمزورتر طبقات کو طبی اور تعلیمی اعانت فراہم کی جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT