Monday , June 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / دھونی نے ویسٹ انڈیز کے کلائیولائیڈ کا ریکارڈ توڑ دیا

دھونی نے ویسٹ انڈیز کے کلائیولائیڈ کا ریکارڈ توڑ دیا

آکلینڈ۔14مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) مہیندر سنگھ دھونی کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم نے متواتر 10ویں اور جاری ورلڈ کپ میں چھٹی ورلڈ کپ کامیابی حاصل کی ہے اور اُس نے کلائیو لائیڈ کے ریکارڈ کو پیچھے کردیا ۔ لائیڈ کی قیادت میں ویسٹ انڈیز نے 1970 اور 1980ء کے دہے میں متواتر 9کامیابیاں حاصل کی تھی۔ لائیڈ کی ٹیم نے 1975ء اور 1979ء کے افتتاحی ورلڈ کپ میچس میں

آکلینڈ۔14مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) مہیندر سنگھ دھونی کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم نے متواتر 10ویں اور جاری ورلڈ کپ میں چھٹی ورلڈ کپ کامیابی حاصل کی ہے اور اُس نے کلائیو لائیڈ کے ریکارڈ کو پیچھے کردیا ۔ لائیڈ کی قیادت میں ویسٹ انڈیز نے 1970 اور 1980ء کے دہے میں متواتر 9کامیابیاں حاصل کی تھی۔ لائیڈ کی ٹیم نے 1975ء اور 1979ء کے افتتاحی ورلڈ کپ میچس میں متواتر 9کامیابیاں حاصل کی ۔ دھونی کی ٹیم نے آج زمبابوے کو 6وکٹس سے شکست دیتے ہوئے یہ ریکارڈ توڑ دیا ۔ اس وقت سب سے زیادہ متواتر کامیابیوں کا ریکارڈس آسٹریلیا کے پاس ہے جس نے ورلڈ کپ میں 24مسلسل جیت درج کی تھی ۔ ہندوستان نے گذشتہ ہفتہ آئرلینڈ کے خلاف 8وکٹس سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے متواتر 9ویں جیت حاصل کی اور آج اُس نے زمبابوے کو ہرا کر ویسٹ انڈیز کا ریکارڈ توڑ دیا ۔ دھونی کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ اُن کی قیادت میں ٹیم نے ورلڈ کپ میں 13کامیابیاں حاصل کی ہیں اور وہ پہلے ہندوستانی کپتان ہیں جنہوں نے اتنی زیادہ کامیابی دلائی ہے ۔ انہوں نے 1983ء میں ورلڈ کپ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کے کپتان کپل دیو (11) کے علاوہ محمد اظہر الدین (10)اور سورو گنگولی (9)کو پیچھے کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT