Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / دھونی نے کہا ٹسٹ کی طرح کھیلو: بھونیشور کمار

دھونی نے کہا ٹسٹ کی طرح کھیلو: بھونیشور کمار

 

پالی کیلے۔25 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے خلاف دوسرے ونڈے میں عیر معمولی مظاہرہ کرنے والے ہندوستانی آل رائونڈر بھونیشور کمار نے کہا کہ جس وقت ہندوستانی ٹیم 236 رنز کے نشانے کے تعاقب میں پریشان کن صورتحال سے دوچار تھی تو سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے مجھ سے کہا کہ جس طرح ٹسٹ کرکٹ کھیلی جاتی ہے ویسے ہی کھیلو۔ یاد رہے بھونیشور کمار نے دھونی کے ہمراہ 8 ویں وکٹ کے لیے ناقابل تسخیر 100 رنز کی پارٹنرشپ نبھانے کے علاوہ غیر مفتوح 53 رنز کی اننگ کھیلی اور ٹیم کو ایک امکانی شکست سے باہر نکالتے ہوئے کامیابی دلوائی۔ بھونیشور کمار نے کہا کہ جب میں بیٹنگ کے لیے وکٹ پر پہنچا تو دھونی نے کہا کہ ٹسٹ میں تم جس طرح کھیلتے ہو وہی فطری کھیل کھیلو کیوں کہ ہمارے پاس بہت سے اوورس باقی ہیں۔ ہم جانتے تھے کہ اگر ہم وکٹ پر ٹہرے رہیں تو نشانے کا تعاقب آسان ہوجائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکائی آف اسپنر اکیلا دھننجیا نے 54 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آئوٹ کرتے ہوئے سب کو حیران کردیا تھا حالانکہ روہت شرما اور شکھر دھون نے پہلی وکٹ کے لیے 100 رنز کی پارٹنرشپ نبھاتے ہوئے مقابلہ کو ٹیم کے حق میں کردیا تھا۔

کامیابی پر زیادہ خوشی ہوتی: اکیلا دھننجیا
پالی کیلے۔25 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے ابھرتے اسپنر اکیلا دھننجیا نے اپنے مظاہرے پر اطمینان کا اظہار کیا لیکن کہا کہ میری انفرادی شاندار کارکردگی کے بعد اگر ٹیم کامیاب ہوتی تو زیادہ خوشی ہوتی۔انہوں نے 21 گیندوں میں 11 رنز دیکر 6 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔علاوہ ازیںانہوں نے 18 ویں اوور میں 3وکٹیں بھی لیں لیکن دھونی اور کمار کے درمیان 100 رنز کی پارٹنرشپ نے سری لنکا سے امکانی کا میابی چھین لی۔اسپنر نے اس ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انفرادی مظاہرہ سے زیادہ کامیابی پر خوشی ہوتی۔

TOPPOPULARRECENT