Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / دھونی کا انتخاب کارکردگی سے مشروط:پرساد

دھونی کا انتخاب کارکردگی سے مشروط:پرساد

نئی دہلی۔16 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی ٹیم کو متعدد مرتبہ اپنے شاندار مظاہروں سے کامیابی دلانے والے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کو اب اپنی جگہ بنانے میں بھی مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف سلیکٹر ایم ایس کے پرساد نے کہا ہے کہ دھونی نے اچھی کارکردگی نہیں دی تو ان کا متبادل دیکھیں گے۔ پرساد نے کہا ہے کہ ہر کوئی سابق ٹینس سٹار آندری آگاسی کی طرح خوش قسمت نہیں ہوتا، جنہوں نے 36 سال کی عمر تک کئی فتوحات اپنے نام کی تھیں، ہم سب چاہتے ہیں کہ ٹیم بہترین کھیل کا مظاہرہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سابق کپتان دھونی مظاہرہ کرتے ہیں تو کھیلیں گے لیکن اگر ان کی کارکردگی نہیں ہو گی تو ہم ان کا متبادل دیکھیں گے۔

سماتھی سے مستعفی ہونے
رانا تنگا کا مطالبہ
کولمبو۔16 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے سابق کپتان ارجنا رانا تنگا نے ہندوستان سے ٹسٹ سیریز میں وائٹ واش پر بورڈ کے سربراہ تھلنگا سماتھی پالا سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ ارجنا رانا تنگا نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اس شرمناک شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بورڈ سربراہ کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت میں رانا تنگا نے کہا کہ سری لنکا کرکٹ اس وقت بد ترین دور سے گزررہی ہے، اسکی ذمہ داری صرف پلیئرز پر نہیں ڈال سکتے، ان کی حوصلہ شکنی کی جاتی اور اسکی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے۔رانا تنگا سری لنکائی ٹیم کے حالیہ مظاہروں پر ان دنوں نہ صرف ناراض ہیں بلکہ وہ انتظامیہ پر الزام بھی عائد کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT