Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / دھونی کا دبئی میں کرکٹ اکیڈیمی کا منصوبہ

دھونی کا دبئی میں کرکٹ اکیڈیمی کا منصوبہ

ممبئی ۔17 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی سابق کپتان مہندرسنگھ دھونی کا بین الاقوامی کرکٹ میں مستقبل غیریقینی دکھائی دیتا ہے اور انہوں نے آنے والے حالات کی پیش بینی کرتے ہوئے دبئی میں کوچنگ اکیڈمی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پیسیفک اسپورٹس کلب دبئی میں وہ نوجوانوں کھلاڑیوں کے لئے کوچنگ بھی کریں گے۔ دھونی سری لنکا کے خلاف 20 اگست کو شروع ہونے والی 5 ونڈے میچوں کی سیریز کے لئے ہندوستانی ٹیم کا حصہ ہیں لیکن ورلڈ کپ 2019 میں وہ ٹیم کی نمائندگی کرپائیں گے یہ نہیں اس پر ہنوز سوالیہ نشان ہے۔

وارنر دورۂ بنگلہ دیش کے لئے فٹ
سڈنی ۔17 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی اوپنر ڈیوڈ وارنر فٹ ہوگئے ا نہوں نے ٹیم کے ساتھ دورہ بنگلہ دیش کیلئے دستیابی ظاہر کردی ہے۔ وارنر پریکٹس کے دوران فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کا باونسر گردن پر لگنے کے بعد بیٹنگ جاری نہیں رکھ سکے تھے لیکن انہوں نے سماجی ویب سائٹ پر تصدیق کی ہے کہ وہ پوری طرح چاک وچوبند ہیں۔ انہوں نے نیک تمنائوں بھرے پیغامات بھیجنے والے پرستاروں کا شکریہ ادا کیا۔ خیال رہے کہ آسٹریلیائی ٹیم جمعہ کو بنگلہ دیش کے دورے کیلئے روانہ ہو گی۔ آسٹریلیا اور بنگلا دیش کے درمیان ایک پریکٹس میچ کے بعد 27 اگست سے دو ٹسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT