Wednesday , September 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / دھونی کا کوئی متبادل نہیں:رائنا

دھونی کا کوئی متبادل نہیں:رائنا

نئی دہلی۔16مئی (سیاست ڈاٹ کام) سریش رائنا نے کہا کہ چینائی سوپر کنگس کے کپتان مہندر سنگھ دھونی رواںآئی پی ایل میں اس وقت جس طرح کی جارحانہ کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں، اسے دیکھتے ہوئے کہا جاسکتاہے کہ کوئی ان کی جگہ نہیں لے سکتا۔رائنا نے گڑگاؤں میں ایسکس کی نئی فٹ ویر رینج لانچ کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے دھونی کے کیریئرسے متعلق پوچھے جانے پر کہا دھونی اس وقت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ مجھے نہیں لگتا کہ فی الحال کوئی دھونی کی جگہ لے سکتا ہے ۔ وہ اتنا اچھا کھیل رہے ہیں کہ جب تک چاہیں وہ کھیل سکتے ہیں۔دھونی میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں اور ان کی کپتانی میں ٹیم ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT