Wednesday , June 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / دھونی کا 280 ویں میچ میں ٹوئنٹی20 بہتر اسکور

دھونی کا 280 ویں میچ میں ٹوئنٹی20 بہتر اسکور

نئی دہلی۔16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) دنیا کے بہترین فنشر مہندر سنگھ دھونی کے لئے یہ اعداد و شمار بڑے حیران کن ہو سکتے ہیںکہ انہوں نے ٹوئنٹی20 میں اپنا بہترین اسکور 280 ویں میچ میں بنایا ۔دھونی نے موہالی میں کنگز الیون پنجاب کے خلاف آئی پی ایل11 کے مقابلے میں44 گیندوں میں چھ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 79 رنز کی اننگز کھیلی جو آئی پی ایل میں ہی نہیں بلکہ ٹوئنٹی 20 میچوں میں بھی ان کا بہترین ا سکور ہے ۔ٹوئنٹی20 بین الاقوامی میچوں میں دھونی کا سب سے بہترین اسکور 56 رن ہے ۔سابق ہندوستانی کپتان نے اگرچہ اپنی بہترین اننگز کھیلی لیکن وہ اپنی ٹیم چینائی سوپر کنگز کو چار رن کی شکست سے نہیں بچا سکے ۔دھونی نے 280 ٹوئنٹی 20 میچوں میں 37.16 کی اوسط اور 135.15 کے اسٹرائک ریٹ سے 5686 رن بنائے ہیں جس میں22 نصف سنچری شامل ہیں۔انہوں نے ان میچوں میں 397 چوکے اور 242 چھکے لگائے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT