Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / دھونی کو اب کچھ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں:وارن

دھونی کو اب کچھ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں:وارن

نئی دہلی۔18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) انڈین پریمیئر لیگ میں ناقص فارم سے گزر رہے رائزنگ پونے سوپرجائنٹس کے وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی کی حمایت کرتے ہوئے آسٹریلیائی سابق کرکٹر شین وار ن نے کہا ہے کہ ہندستانی کھلاڑی کو اب کسی کو کچھ بھی ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ وارن نے سوشل ویب سائٹ پر دھونی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک عظیم کھلاڑی ہیں۔ سابق لیگ اسپنر نے کہا ایم ایس دھونی کو کسی کو بھی کچھ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ وہ کھیل کے ہر فارمیٹ میں ایک زبردست کھلاڑی ہیں۔ ایم ایس دھونی ایک عظیم کپتان ہیں جو سب کے لئے ایک نظیر بھی ہیں۔دھونی کو آئی پی ایل کے موجودہ دسویں ایڈیشن میں پونے فرنچائزز نے کپتانی سے ہٹا دیا ہے اورآسٹریلیائی کپتان اسٹیون اسمتھ کو اس مرتبہ کپتانی کا ذمہ سونپا گیا۔ وہیں فرنچائزز کے مالک کے بھائی نے کچھ دنوں پہلے اسمتھ کی کپتانی اور دھونی سے بہتر بتاتے ہوئے تجربہ کار ہندوستانی کھلاڑی کے پرستار کو ناراض کر دیا تھا۔35 سالہ دھونی فی الحال ٹورنمنٹ میںکچھ خاص کمال نہیں دکھا سکے ہیں اور گزشتہ پانچ میچوں میں انہوں نے15.25 کی مایوس کن اوسط اور87.14 کے اسٹرائک ریٹ سے صرف61  رنز ہی بناپائے ہیں جس میں28  رنز ان کا عظیم ترین اسکور ہے ۔ محدود اوورس کی کرکٹ  میں حیرت انگیز بیٹنگ کے لئے مشہور دھونی فی الحال ٹوئنٹی20  لیگ میں پونے کے لئے کچھ خاص نہیں کر سکے ہیں جبکہ اپنی سابق ٹیم چینائی سوپر کنگس کو وہ اپنی کپتانی میں دو مرتبہ آئی پی ایل چیمپئن بنا چکے ہیں۔ ہندستانی ٹسٹ  ٹیم سے سبکدوشی کے بعد ونڈے اور ٹوئنٹی20 کی کپتانی بھی دھونی چھوڑ چکے ہیں اور ناقدین کا خیال ہے کہ یہ ان کے کیریئر کا آخری مرحلہ ہے ۔حال میں سابق کپتان سورو گنگولی نے بھی کہہ دیا ہے کہ انہیں نہیں لگتا کہ اب دھونی ٹوئنٹی 20 کے اچھے کھلاڑی رہے ہیںکیونکہ انہوں نے آخری 10 برسوں میں اس طرز کی کرکٹ میں ایک ہی نصف سنچری بنائی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT