Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / دھونی کو قیادت سے ہٹانے پر اظہر الدین کی تنقید

دھونی کو قیادت سے ہٹانے پر اظہر الدین کی تنقید

ممبئی۔21 فروری (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق  کپتان محمد اظہر الدین نے مہندرا سنگھ دھونی کو رائزنگ پونے سوپر جائنٹس کی کپتانی سے ہٹانے پر سخت تنقید کی ہے۔ اظہر الدین نے کہا کہ یہ شرمناک اور تیسرے درجے کا فیصلہ ہے۔ ہندوستانی کرکٹ میں دھونی ہیرے کی مانند ہیں جنہوں نے نوبرسوں میں اپنی کپتانی کے دوران کافی کارنامے انجام دئے ہیں۔یاد رہے کہ آئی پی ایل کے 10 ویں ایڈیشن کے لئے پونے کی ٹیم نے دھونی کے مقام پر آسٹریلیا کے نوجوان کپتان اسیٹو اسمتھ کو کپتان بنایاہے۔

 

نیوزی لینڈ ۔ جنوبی افریقہ آج دوسرا ونڈے
کرائس چرچ ۔ 21 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ جو ان دنوں شاندار فام میں ہے وہ کل یہاں میزبان ٹیم کے خلاف کھیلے جانے والے مقابلے میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر سبقت حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہوگی ۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ جس نے اس سے قبل کھیلی گئی ونڈے سیریز میں اُس وقت کی نمبر ایک ٹیم کو شکست دیتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف چیاپل ہیڈلی سیریز اپنے نام کی تھی ۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن پرعزم ہیں کہ پہلے مقابلے میں ٹاپ آرڈرس کی ناکامی کے باوجود ٹیم دوسرے مقابلے میں کامیابی کے ساتھ سیریز میں واپسی کرے گی ۔ جنوبی افریقی ٹیم جس نے پہلے مقابلے میں بہتر شروعات کے بعد درمیانی اوورس میں مشکلات سے دوچار تھی ، تاہم وہ اس مقابلے میں اپنی اس خامی پر قابو پانے کے علاوہ سیریز اپنے نام کرنے کیلئے کوشاں ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT