Tuesday , January 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / دھونی کو ٹسٹ کرکٹ سے تبدیل کرنے کا وقت آگیا :گنگولی

دھونی کو ٹسٹ کرکٹ سے تبدیل کرنے کا وقت آگیا :گنگولی

ملبورن۔ 28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی سمجھتے ہیں کہ مہیندر سنگھ دھونی ٹسٹ کرکٹ کی قیادت میں جدوجہد کررہے ہیں حالانکہ وہ 60 مقابلوں میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں۔ گنگولی جوکہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان رواں سیریز کے دوران کامینٹیٹر کی خدمات انجام دے رہے ہیں ، انہوں نے مقابلے کے

ملبورن۔ 28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی سمجھتے ہیں کہ مہیندر سنگھ دھونی ٹسٹ کرکٹ کی قیادت میں جدوجہد کررہے ہیں حالانکہ وہ 60 مقابلوں میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں۔ گنگولی جوکہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان رواں سیریز کے دوران کامینٹیٹر کی خدمات انجام دے رہے ہیں ، انہوں نے مقابلے کے دوران مظاہروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دھونی کا ونڈے میں غیرمعمولی ریکارڈ ہے لیکن جب پانچ دنوں کی کرکٹ کا وقت آتا ہے تو وہ ایک عام نوعیت کے کپتان ہوجاتے ہیں۔ گنگولی نے مزید کہا کہ بیرون ملک ٹسٹ مقابلوں میں دھونی کا ریکارڈ مزید ابتر ہے جبکہ ویراٹ کوہلی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا مستقبل ہیں۔ گنگولی کے بموجب اب جبکہ دھونی ورلڈ کپ تک ہندوستانی ٹیم کی قیادت تو کررہے ہیں اس کے بعد کچھ فیصلے کئے جاسکتے ہیں۔ گنگولی نے اشارہ دیا ہے کہ ویراٹ کوہلی کو نوجوان ہندوستانی ٹسٹ ٹیم کا کپتان بنا دیا جانا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT