Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / دھونی کی بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر مقبول

دھونی کی بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر مقبول

نئی دہلی۔ 11 مارچ ۔ (سیاست ڈاٹ کام) مہندر سنگھ دھونی کی بیٹی زیوا مسلسل لوگوں کی توجہ کا مرکز ہے اور پہلی سالگرہ منانے کے بعد تو اس بچی کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیادہ مقبولیت حاصل کر رہی ہیں۔ حال ہی میں کولکتہ کا سفر کرتے ہوئے مہندر سنگھ دھونی کی اہلیہ ساکشی نے زیوا کی ایک تصویر سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری کی جو ان کی گود میں بیٹھی ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ زیوا کی پہلی ساگرہ 6 فروری کو منائی گئی تو اس کی تصاویر دھونی کے مداحوں تک پہنچنے لگیں ورنہ اس سے قبل دھونی اور ساکشی نے زیوا کو لوگوں کی نظروں سے چھپا رکھا تھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT