Tuesday , January 16 2018
Home / کھیل کی خبریں / دھونی کی سنگا پور میں بھی کرکٹ اکیڈیمی

دھونی کی سنگا پور میں بھی کرکٹ اکیڈیمی

سنگا پور۔6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستان کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین مہندر سنگھ دھونی نے دبئی کے بعد سنگا پور میں کرکٹ اکیڈیمی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سینٹ پیٹرک اسکول میں اکیڈمی کا افتتاح 20 جنوری کو ہوگا جس میں کھلاڑیوں کی تربیت کا تمام کورس مہندر دھونی نے خود تیارکیا ہے۔ جی کے دیویا ، چیتن سوریا ونشی اور چھامندا روون کی خدمات بطور کوچز حاصل کی گئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT