Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / دھونی کی نشانہ بازی ویراٹ نے پولوکھیلا

دھونی کی نشانہ بازی ویراٹ نے پولوکھیلا

کانپور، 28اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) ایک روزہ کرکٹ سیریز کا اتوار کو تیسرا اور آخری مقابلہ کھیلنے کے لئے یہاں آئی ہندستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیم نے آج آرام کرنے کو ترجیح دی۔ دونوں ٹیموں نے پورا دن ہوٹل میں گزارا۔ویراٹ کوہلی کی قیادت والی ٹیم انڈیا کے ممبران نے ہوٹل میں انڈور گیمس کھیل کر وارم اپ کیا تو وہیں نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے سوئمنگ کے ذریعہ ورزش کی۔ سابق کپتان اور وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی نے شوٹنگ کے ذریعہ اپنی صلاحیت پرکھی جبکہ ویراٹ اور دیگر کھلاریوں نے پولو، باؤلنگ اور ٹیبل ٹینس کھیل کر اپنا وقت گزارا۔ہوٹل مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کے پسندیدہ کھانے بنائے ۔ دوپہر کے کھانے میں ہندستانی ٹیم نے مینو میں ہندوستانی کھانوں جیسے مکا جوار کی روٹی، پالک کے کفتے ، گوبھی، شملہ مرچ کی سبزیاں اور کڑھی وغیرہ کو ترجیح دی جبکہ نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے نان ویج کھانوں کا لطف لیا۔

TOPPOPULARRECENT