Thursday , January 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / دھونی کی نیٹ پراکٹس میں واپسی

دھونی کی نیٹ پراکٹس میں واپسی

ملبورن ۔ 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ٹسٹ کرکٹ سے حیران کن طور پر سبکدوشی اختیار کرنے والے ہندوستانی ونڈے ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی آج یہاں ٹیم کی نیٹ پراکٹس کے دوران توجہ کا مرکز رہے۔ آسٹریلیا کے خلاف اتوار کو کھیلے جانے والے مقابلے سے قبل یہاں ہندوستانی ٹیم نے نیٹ پراجکٹس میں حصہ لیا جبکہ مہندر سنگھ دھونی نے نیٹ پراکٹس کے دوران انٹ

ملبورن ۔ 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ٹسٹ کرکٹ سے حیران کن طور پر سبکدوشی اختیار کرنے والے ہندوستانی ونڈے ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی آج یہاں ٹیم کی نیٹ پراکٹس کے دوران توجہ کا مرکز رہے۔ آسٹریلیا کے خلاف اتوار کو کھیلے جانے والے مقابلے سے قبل یہاں ہندوستانی ٹیم نے نیٹ پراجکٹس میں حصہ لیا جبکہ مہندر سنگھ دھونی نے نیٹ پراکٹس کے دوران انٹرس اور فاسٹ بولروں کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کی پراکٹس کرتے ہوئے بڑے اسٹروکس کھیلے۔ کپتان دھونی جوکہ آسٹریلیا کے دورہ پر سہ رخی سیریز اور پھر ورلڈکپ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔ تاہم میزبان ٹیم کے خلاف ٹسٹ سیریز کے دوران اچانک طویل طرز کی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا ہے اور اس ضمن میں وہ میڈیا نمائندوں کے سوالات کا جواب میں صرف خاموشی اختیار کررہے ہیں۔ دریں اثناء گذشتہ روز جب ہندوستانی ٹیم کے ونڈے نئے یونیفارم کی نقاب کشائی کی تقریب منعقد ہوئی تھی، اس تقریب میں بھی دھونی نے سبکدوشی کے متعلق سوالات پر خاموشی اختیار کی اور آج بھی اس ضمن میں پوچھے گئے سوال کا جواب انہوں نے صرف اتنا دیا کہ انہیں آرام کی ضرورت تھی جو انہوں نے حاصل کرلیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT