دھونی کی ورلڈ کپ میں شرکت کی گنگولی کو امید

نئی دہلی۔27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) مہندر سنگھ دھونی بھلے ہی فی الحال ٹیم سے باہر ہوں لیکن سبھی یہ مانتے ہیں کہ دھونی کتنے بڑے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے نہ صرف ملک کو ورلڈ کپ دلائے ہیں بلکہ بطور بیٹسمین بھی کئی یادگار اننگز کھیل چکے ہیں۔ دھونی بھی انہیں کرکٹرز میں سے ایک ہیں جنہیں سورو گنگولی کی کھوج مانا جاتا ہے۔ ایک پروگرام کے دوران گنگولی نے دھونی کے ابتدائی دنوں کا ایک قصہ بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب سال 2006 میں ٹیم پاکستان کے دورے پر گئی تھی تب دھونی کی کارکردگی سے وہاں سبھی لوگ متاثر ہوئے۔ اس میں اس وقت کے صدر پرویز مشرف بھی شامل تھے۔ ایسے میں مشرف نے دھونی کا ذکر کرتے ہوئے ہندوستانی کپتان گنگولی سے پوچھا کہ، اسے کہاں سے لائے ہو؟ حاضر جواب گنگولی نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا، واگہہ سرحد کے پاس گھوم رہا تھا، اندر کھینچ لیا۔ علاوہ ازیں گنگولی نے دھونی کو چمپئن بھی کہا۔ 2019 ورلڈ کپ کے لئے ہندوستانی ٹیم کے بارے میں پوچھے جانے پر گنگولی نے کہا، میں کوئی سلیکٹر نہیں ہوں لیکن میں امید کرتا ہوں کہ موجودہ ٹیم کے 85-90 فیصد کھلاڑی ورلڈ کپ میں کھیلیں گے۔

TOPPOPULARRECENT