Friday , September 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / دھونی کی ٹیم بنگلہ دیش کیخلاف ونڈے سیریز کیلئے تیار

دھونی کی ٹیم بنگلہ دیش کیخلاف ونڈے سیریز کیلئے تیار

ڈھاکہ ۔16 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) کپتان مہندر سنگھ دھونی ایک ماہ طویل وقفہ کے بعد ہندوستانی ٹیم میں واپسی کررہے ہیں جبکہ بنگلہ دیش کے خلاف تین مقابلوں کی ونڈے سیریز کا جمعرات کو آغاز ہورہا ہے جس کیلئے ٹیم میں 8 کھلاڑیوں کی شمولیت ہوئی ہے ۔ فتح اﷲ میں میزبان ٹیم کے خلاف منعقدہ واحد ٹسٹ کے بعد ہندوستانی ونڈے ٹیم میں کپتان مہندر سنگھ دھونی

ڈھاکہ ۔16 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) کپتان مہندر سنگھ دھونی ایک ماہ طویل وقفہ کے بعد ہندوستانی ٹیم میں واپسی کررہے ہیں جبکہ بنگلہ دیش کے خلاف تین مقابلوں کی ونڈے سیریز کا جمعرات کو آغاز ہورہا ہے جس کیلئے ٹیم میں 8 کھلاڑیوں کی شمولیت ہوئی ہے ۔ فتح اﷲ میں میزبان ٹیم کے خلاف منعقدہ واحد ٹسٹ کے بعد ہندوستانی ونڈے ٹیم میں کپتان مہندر سنگھ دھونی کے ہمراہ آل راؤنڈر اسٹورٹ بنی ، رویندر جڈیجہ ، اکشر پٹیل ، سریش رائنا ، مہیت شرما ، دھول کلکرنی اور امباٹی رائیڈو کی واپسی ہوئی ہے ۔ ہندوستانی ٹیم کو ٹسٹ مقابلے میں بنگلہ دیش کو فالو آن پر مجبور کرنے سے اعتماد کو بحال کرنے کا موقع ملا ہے لیکن ٹسٹ اور ونڈے ٹیم کے بیشتر کھلاڑی دونوں ٹیموں کے مشترکہ رکن نہیں ہے ۔ اتوار کو ختم ہوئے ٹسٹ مقابلے کے بعد مہمان ٹیم کے بیشتر کھلاڑی وطن واپس ہوچکے ہیں تاہم دھونی کی قیادت میں مختلف دکھائی دینے والی ونڈے ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں کامیابی کیلئے پرعزم ہے ۔ ہندوستانی ٹیم کے منیجر بسواروپ دے نے اطلاع دی ہے کہ جو کھلاڑی ٹسٹ ٹیم کا حصہ تھے انھیں پرجوش انداز میں وطن بھیجا گیا ہے جبکہ ونڈے ٹیم کے چند کھلاڑی ٹیم میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں ۔ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین مقابلے 18، 21 اور 24 جون کو میرپور میں کھیلے جائیں گے ۔ تاہم ان دنوں بنگلہ دیش میں موسم برسات ہے لہذا ہر مقابلے کے بعد ایک محفوظ دن رکھا گیا ہے تاکہ مقابلوں کا نتیجہ حاصل کیا جاسکے ۔ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آخری سیریز 2014 ء میں کھیلی گئی تھی جس میں سریش رائنا کی زیرقیادت ہندوستانی ٹیم نے 2-0 کی کامیابی حاصل کی تھی اور تیسرا مقابلہ بارش کی نذر ہوگیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT