Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / دھونی کی ٹیم پونے کو آج دہلی کے چیلنج کا سامنا

دھونی کی ٹیم پونے کو آج دہلی کے چیلنج کا سامنا

نئی دہلی۔ 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انتہائی بلند حوصلوں والی دہلی ڈیر ڈیولس کی ٹیم کل یہاں کھیلے جانے والے مقابلے میں زخموں اور ناقص فام کے مسائل سے پریشان رائزنگ پونے سوپر جینٹس کے خلاف ایک اور کامیابی کی خواہاں ہے ، تاکہ آئی پی ایل 2016ء کے اگلے مرحلے میں اپنی رسائی کو یقینی بنائے۔ ٹورنمنٹ میں پہلی مرتبہ شرکت کررہی رائزنگ پونے کے اہم کھلاڑی اسٹیو اسمتھ، کیون پیٹرسن اور فاف ڈوپلیسی کے یکے بعد دیگرے زخمی ہوکر ٹورنمنٹ سے باہر ہونے کی وجہ سے ٹیم کا پورا نظام درہم برہم ہوگیا ہے اور اسے اب تک 8 مقابلوں میں صرف فتوحات حاصل ہوئی ہیں۔ دھونی کیلئے اگلے مرحلے میں رسائی اس لئے بھی انتہائی مشکل ہوچکی ہے کیونکہ اسے اب 6 مقابلوں میں شرکت کرنا ہے اور گذرتے دن کے ساتھ مسائل میں اضافہ ہورہا ہے۔ پینے کو اس ٹیم کا اسی کے گھریلو میدان میں سامنا کرنا ہے جس نے رواں سیزن ہر گذرتے مقابلے کے ساتھ خود کو مضبوط بنانا شروع کردیا ہے۔ ہندوستانی کرکٹ کے ایک عظیم کھلاڑی تصور کئے جانے والے راہول ڈراویڈ کی سرپرستی اور بائیں ہاتھ کے کامیاب ترین بولر کا اعزاز رکھنے والے ظہیر خاں کی قیادت میں دہلی نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیموں کے جدول میں دوسرا مقام حاصل کرلیا ہے۔ دہلی کے کھلاڑیوںنے بیٹنگ ہوکہ بولنگ بنیادی اصولوں کو بخوبی اپنایا ہے، نیز سینئر کھلاڑی جہاں زیادہ سے زیادہ ذمہ داری لے رہے ہیں ، وہیں نوجوان کھلاڑیوں کو مکمل مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔ دہلی کے لئے گزشتہ دو مقابلوں میں کپتان ظہیر خاں کا شاندار مظاہرہ سونے پہ سہاگہ ثابت ہورہا ہے، دوسری جانب ہندوستان کے کامیاب ترین کپتان تصور کئے جانے والے دھونی کے لئے سیزن میں نئی ٹیم کو فتوحات کی راہ پر ڈالنا مشکل ہوچکا ہے۔

TOPPOPULARRECENT