Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / دھونی کی ڈومیسٹک کرکٹ میں 8 سال بعد واپسی

دھونی کی ڈومیسٹک کرکٹ میں 8 سال بعد واپسی

آلور (کرناٹک ) ، 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے لمیٹیڈ اوورس کیپٹن مہندر سنگھ دھونی 8 سال کی طویل مدت میں اپنا پہلا ڈومیسٹک میچ جھارکھنڈ کیلئے کھیلیں گے جب اُن کی ٹیم وجئے ہزارے ٹرافی کے گروپ بی مقابلے میں کل یہاں جموںو کشمیر کے مدمقابل ہوگی ۔ 34 سالہ اسٹار آخری مرتبہ 2007 ء میں سید مشتاق علی ٹرافی کے میچ میں جھارکھنڈ کیلئے کھیلے تھے ۔ یہ اُس وقت کی بات ہے جب راہول ڈراویڈ زیرقیادت ہندوستانی ٹیم بنگلہ دیش اور سری لنکا کے مقابل ہارتے ہوئے آئی سی سی ورلڈ کپ سے بڑی مایوسی کے ساتھ خارج ہوگئی تھی ۔ اُس ماحول میں دھونی کو ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ٹیم انڈیا کا کیپٹن بنایا گیا تھا جس کے بعد سے وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ نہیں لیئے تھے ۔ تاہم کل وہ ہندوستان کے فاسٹ بولر ورون ارون کی قیادت میں کھیلیں گے جس سے ہندوستان کے ٹی 20 اور او ڈی آئی کیپٹن کو آنے والے طویل سیزن کیلئے تیاری کا موقع ملے گا ۔

 

سینئر ویمنس فٹبال سلیکشن ٹرائلز
حیدرآباد ، 9 ڈسمبر (ای میل) تلنگانہ فٹبال اسوسی ایشن سینئر ویمنس فٹبال ٹیم کیلئے سلیکشن ٹرائلز کا اہتمام 11 ڈسمبر کو بہ پابندیٔ وقت سہ پہر 3-00 بجے تروملگیری فٹبال گراؤنڈ سکندرآباد پر کررہی ہے۔ ٹی ایف اے سکریٹری جی پی پالگنا کے مطابق تلنگانہ کی ٹیم منتخب کی جائے گی جو ویمنس نیشنل فٹبال چمپئن شپ بمقام ٹاملناڈو میں حصہ لے گی۔ دیگر تفصیلات کیلئے 9440055430 یا 8686474171 پر ربط پیدا کریں۔

TOPPOPULARRECENT