Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / دھونی کی ہمیشہ عزت ہونی چاہئے : رائنا

دھونی کی ہمیشہ عزت ہونی چاہئے : رائنا

کولکتہ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چینائی سوپر کنگس کے عروج کے دنوں میں مہندر سنگھ دھونی کے نور نظر رہے سریش رائنا جو اِس وقت گجرات لائنس کی کپتانی کررہے ہیں لیکن وہ اپنے سابق کپتان کی کمی کو ضرور محسوس کررہے ہیں۔ نیز انھوں نے کہا ہے کہ دھونی جیسے کھلاڑی کی ہمیشہ عزت کی جانی چاہئے۔
دھونی کو جس طرح پونے کی ٹیم کی قیادت سے برطرف کیا گیا اُس نے مجھے کافی مایوس کیا کیوں کہ دھونی نے نہ صرف ہندوستان بلکہ آئی پی ایل کی ٹیم کے لئے بھی غیرمعمولی کارنامے انجام دیئے ہیں۔ دھونی فی الحال آئی پی ایل کے رواں سیزن کے پانچ مقابلوں میں صرف 61 رنز اسکور کرپائے ہیں جس کی وجہ سے ان پر چاروں سمتوں سے تنقید کی جارہی ہے لیکن رائنا نے اُمید ظاہر کی کہ دھونی عنقریب فام میں واپسی کریں گے کیوں کہ وہ ایک بہترین کھلاڑی ہیں۔ رائنا نے چینائی کے ساتھ گزارا گیا وقت اپنے لئے بہترین قرار دیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT