Thursday , January 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / دھونی کی 34 ویں سالگرہ

دھونی کی 34 ویں سالگرہ

نئی دہلی ، 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے او ڈی آئی کپتان مہندر سنگھ دھونی آج 34 سال کے ہوگئے اور دنیا بھر میں کرکٹ برادری کی طرف سے سوشل میڈیا پر مبارکباد پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ 90 ٹسٹ اور 265 ونڈے انٹرنیشنلس کے ویٹرن کھلاڑی دھونی سب سے زیادہ کامیاب ہندوستانی ونڈے کرکٹ کپتانوں میں سے ہیں۔ وہ ٹسٹ کرکٹ سے گزشتہ سال ڈسمبر میں سبکد

نئی دہلی ، 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے او ڈی آئی کپتان مہندر سنگھ دھونی آج 34 سال کے ہوگئے اور دنیا بھر میں کرکٹ برادری کی طرف سے سوشل میڈیا پر مبارکباد پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ 90 ٹسٹ اور 265 ونڈے انٹرنیشنلس کے ویٹرن کھلاڑی دھونی سب سے زیادہ کامیاب ہندوستانی ونڈے کرکٹ کپتانوں میں سے ہیں۔ وہ ٹسٹ کرکٹ سے گزشتہ سال ڈسمبر میں سبکدوش ہوگئے۔ ہندوستان کی دو ورلڈ کپ فتوحات 2007ء (T20) اور 2011ء (50 اوور کا میگا ایونٹ) میں قیادت کرنے والے دھونی کو کبھی ’جادوئی شخص‘ قرار دیا گیا تھا۔ کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اپنے کیپٹن کو جلد مبارکباد دینے والوں میں نمایاں رہا۔

TOPPOPULARRECENT