Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / دھونی کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

دھونی کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

اننت پور ۔8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اننت پور کی عدالت نے محدود اوورس کی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کیخلاف میگزین تصویر تنازعہ پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ دھونی نے 2013 میں ایک میگزین کیلئے بھگوان وشنو کا روپ دھارے تصویر بنوائی تھی۔ مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے الزام میں ان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے ان کیخلاف نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ معروف شخصیت ہونے کے ناطے انہیں عوام کے مذہبی جذبات کا خیال رکھنا چاہئے تھا۔ دھونی ان دنوں ٹیم کے ہمراہ آسٹریلیا کے دورے پر موجود ہیں۔ عدالت نے 25 فروری کو انہیں حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے۔ دریں اثناء مہندر سنگھ دھونی کے وکیل راجنیش چوپڑا نے کہا ہے کہ آندھراپردیش کی مقامی عدالت سے دھونی کو کوئی سمن ہنوز موصول نہیں ہوا ہے ۔ انھوں نے واضح کیا کہ دھونی قانون اور عدالت کی قدر کرتے ہیں ، تاہم فی الحال وہ دورۂ آسٹریلیا میں ہندوستانی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT