Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / دھونی کے شہر میں آج ہند۔ آسٹریلیا پہلا ٹوئنٹی 20

دھونی کے شہر میں آج ہند۔ آسٹریلیا پہلا ٹوئنٹی 20

 

l نہرا ، پانڈیااور کلدیپ یادو پر توجہ مرکوز
l آسٹریلیائی مڈل آرڈر کا پھر ایک مرتبہ سخت امتحان متوقع
l مقابلے کا آغاز شام 7 بجے ہوگا

رانچی۔6 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام)شاندار فارم میں موجود ہندوستانی ٹیم اپنے فتوحات کے سلسلہ کوکل یہاں آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والی ٹوئنٹی 20 سیریز میں بھی جاری رکھنے کے مقصد کے ساتھ اترے گی۔ہندوستان اور آسٹریلیا کے مابین تین ٹوئنٹی 20 میچ کی سیریز کھیلی جانی ہے جس کا پہلا میچ سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کے گھریلو میدان رانچی میں ہوگا۔ پانچ میچوںکی ون ڈے سیریز میں 4-1کی شاندار کامیابی کے بعد میزبان ٹیم کی پوری کوشش رہے گی کہ وہ اس فارم کو ٹوئنٹی20 میں بھی جاری رکھے ۔آسٹریلیا کیخلاف ونڈے سیریز میں ہندوستان کے اسپنروں میں چائنا مین کلدیپ یادو، یجوندر چہل، اکشر پٹیل نے اہم کردار ادا کیا تھا جبکہ فاسٹ بولروں میں ہاردک پانڈیا اور بھونیشور کمار نے متاثر کیا تھا لیکن ٹیم میں شامل کیے گئے تجربہ کار آشیش نہرا توجہ کا مرکز رہیں گی۔ 38 سالہ نہرا کو ٹوئنٹی 20 ٹیم میں شامل کیے جانے پر سیلکٹروں کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے ایسے میں ان پر بھی میچ میں اچھی کارکردگی کے ساتھ خودکی موجودگی کو ثابت کرنے کا چیلنج رہے گا۔ نہرا نے آخری مرتبہ ٹیم کے لئے فروری میں انگلینڈ کے خلاف آخری مقابلہکھیلا تھا۔علاوہ ازیں دنیش کارتک کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ ویراٹ کوہلی کی قیادت میں ٹیم پچھلے کافی وقت سے اچھی فارم کو برقرار رکھے ہوئے ہے ۔ ٹیم میں شامل تجربہ کار کھلاڑی نہرا ڈیتھ اوور وں میں اچھی بولنگکرتے ہیں جبکہ بھونیشور اور بمرا ٹیم کی طاقت ہیں۔میزبان ٹیم میں کئی ایسے بہترین کھلاڑی ہیں جو میچ جیتانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ آل راونڈر ہاردک پانڈیا بیٹنگ اور بولنگمیں بہترین کارکردگی دکھارہے ہیں۔ پانڈیا ون ڈے سیریز میں مین آف دی سیریز رہے اور انہوں نے چھ وکٹ کے ساتھ 55.50 کی اوسط سے 222 رن بنائے ۔کپتان کے پسندیدہ کھلاڑی پانڈیا کو 2019 ء ورلڈ کپ کے لئے اہم کھلاڑی تصور کیا جارہا ہے ۔پانڈیا کے ساتھ کیدار جادھو بھی ایسے کھلاڑی ہیں جو آل راونڈ کارکردگی کے لئے مشہور ہیں۔ شکھر دھون کی واپسی پر بھی سب کی نگاہیں رہیں گی۔ ونڈے سیریز میں روہت شرما 296 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے تھے جبکہ لوکیش راہول کو راہانے کی جگہ شامل کیا گیا ہے اور انہیں خود کوثابت کرنے کا چیلنج رہے گا۔آسٹریلیائی ٹیم غیرملکی سرزمین پر مسلسل ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے اور ونڈے سیریز گنوانے کے بعد وہ ہرحال میں واپسی کرنے کی خواہاں ہے۔ خود کپتان اسمتھ نے تسلیم کیا کہ ان کے کھلاڑیوں کی کارکردگی جیتنے کے قابل نہیں۔کپتان کی کارکردگی بھی کچھ خاص نہیں رہی ہے اور انہوں نے پانچ میچوں کی سیریز میں دو نصف سنچری سمیت 28.40 کی اوسط سے صرف 142 رنز ہی بنائے ۔ وارنر245 رنز بناکر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ آرون فنچ نصف سنچری اور ایک سنچری سمیت 250 رنز بنائے ہیں ۔ ٹی ٹوئنٹی میں بھی رن بنانے کی ذمہ داری ان ہی پر رہے گی۔بولنگ میں غیرتجربہ کار جیسن بیہرین ڈارف،وکٹ کیپر ٹیم پن، آل راونڈر موئسس ہینرکس اور جین کرسٹین ٹوئنٹی 20 ٹیم میں شامل نئے کھلاڑی ہیں اور ان کے پاس مضبوط ہندوستانی ٹیم کے سامنے ذخود کو ثابت کرنے کا چیلنج رہے گا۔کیونکہ ان کے سامنے ہندوستانی طاقتور بیٹنگ کے کئی اہم ستون ہوں گے جن میں دھونی کے مظاہرے پر مقامی شائقین کی نظریں ہوںگی۔

TOPPOPULARRECENT