Monday , January 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / دھونی کے مقام پر کوہلی کو کپتان بنایا جائے : چیپل

دھونی کے مقام پر کوہلی کو کپتان بنایا جائے : چیپل

بنگلور ۔ 15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے سابق کپتان این چپیل محسوس کرتے ہیں کہ مہیندر سنگھ دھونی ہندوستانی ٹسٹ ٹیم کیلئے موضوع کپتان نہیں کیونکہ وہ اپنے بہتر وقت کو گذار چکے ہیں لہٰذا اب وقت آ چکا ہیکہ طویل طرز کی کرکٹ میں ویراٹ کوہلی کو کپتان بنادیا جائے۔ انگلینڈ کے خلاف ناٹھنگم میں منعقدہ پہلے ٹسٹ کے نتیجہ کے بعد چیپل اپنے خی

بنگلور ۔ 15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے سابق کپتان این چپیل محسوس کرتے ہیں کہ مہیندر سنگھ دھونی ہندوستانی ٹسٹ ٹیم کیلئے موضوع کپتان نہیں کیونکہ وہ اپنے بہتر وقت کو گذار چکے ہیں لہٰذا اب وقت آ چکا ہیکہ طویل طرز کی کرکٹ میں ویراٹ کوہلی کو کپتان بنادیا جائے۔ انگلینڈ کے خلاف ناٹھنگم میں منعقدہ پہلے ٹسٹ کے نتیجہ کے بعد چیپل اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اب وقت آ چکا ہیکہ دھونی کو کوہلی کیلئے اپنا مقام چھوڑ دینا چاہئے۔

چیپل کے بموجب دھونی محدود اوورس کی کرکٹ کیلئے بہتر کپتان ہے۔ 33 سالہ دھونی کی بجائے 27 سالہ کوہلی کو قیادت کیلئے موضوع قرار دیتے ہوئے چیپل نے کہا ہیکہ کوہلی کیلئے نہ صرف قیادت کیلئے یہ موزوں عمر ہے بلکہ قیادت سے ان کا کھیل متاثر نہیں ہوگا۔ اسٹیورٹ بنی کے انتخاب پر بھی انہوں نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ کیلئے ہندوستان کے قطعی 11 کھلاڑیوں میں بنی کا انتخاب غلط فیصلہ تھا۔

TOPPOPULARRECENT