Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / دھونی کے نام ونڈے میں سب سے زیادہ ناٹ آوٹ کا ریکارڈ

دھونی کے نام ونڈے میں سب سے زیادہ ناٹ آوٹ کا ریکارڈ

نئی دہلی۔ یکم ستمبر(سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے سب سے زیادہ ونڈے میچز میں ناٹ آؤٹ رہنے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔ دھونی کسی بھی ونڈے میں کامیاب تعاقب کے دوران 40 مرتبہ ناقابل شکست رہ چکے ہیں، اس فہرست میں جنوبی افریقہ کے جونٹی رہوڈز (33)، پاکستانی انضمام الحق (32) اور آسٹریلیائی سابق کپتان رکی پونٹنگ (31) ان سے پیچھے رہ گئے ہیں۔سابق کپتان دھونی ان دنوں کافی شاندار فارم میں ہیں جیسا کہ انہوںنے سری لنکا کے خلاف دوسرے،تیسرے اور چوتھے ونڈے میں بالترتیب بھونیشور کمار،روہت شرما اور منیش پانڈے کے ہمراہ ناقابل شکست سنچری پارٹنرشپ بھی نبھائی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT