Friday , November 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / دھونی 100 ویں نصف سنچری بنانے والے چوتھے ہندوستانی

دھونی 100 ویں نصف سنچری بنانے والے چوتھے ہندوستانی

چپاؤک۔ 17 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق کپتان مہیندر سنگھ دھونی نے اپنی 100 ویں ونڈے انٹرنیشنل نصف سنچری بناتے ہوئے اپنے کیریئر کا ایک اور سنگ میل طئے کرلیا۔ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف پانچ ونڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے چپاؤک میں کھیلے گئے پہلے میچ میں 79 رنز بناتے ہوئے یہ کارنامہ انجام دیا۔ اس طرح وہ سچن ٹنڈولکر (164)، سارو گنگولی (107) اور راہول ڈراوڈ (146) کے بعد 100 ایسا کرنے والے چوتھے ہندوستانی بیٹسمین بن گئے ہیں۔ دھونی چینائی میں 6 ونڈے میچ کھیل چکے ہیں اور 100.25 کے مثالی اوسط کے ساتھ مجموعی طور پر 401 رنز بنائے ہیں۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 101 رہا۔ 36 سالہ دھونی ونڈے انٹرنیشنل میچوں میں مجموعی طور پر 9737 رنز بن چکے ہیں اور اس فورمیٹ میں 10,000 رنز کے سنگ میل کی سمت تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ ونڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں 100 نصف سنچریاں مکمل کرنے والے وہ دنیا کے 13 ویں بیٹسمین بھی ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT