Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / دھون ، رائنا انڈیا اے میچز کھیلیں گے

دھون ، رائنا انڈیا اے میچز کھیلیں گے

نئی دہلی ، 9 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام)شکھر دھون اور سریش رائنا کو جنوبی افریقہ سیریز سے قبل اپنی فٹنس اور فام کی آزمائش کا موقع ملے گا کیونکہ سلیکٹرس نے آج اُنھیں انڈیا اے کے اسکواڈس میں نامزد کیاجو بنگلہ دیش اے کے خلاف آنے والی ہوم سیریز میں حصہ لے گا ۔ لیفٹ ہینڈ اوپنر دھون جو سری لنکا کے خلاف پہلے ٹسٹ کے دوران ہاتھ کی انجری سے دوچار ہوکر سیریز کے بقیہ حصہ سے محروم ہوئے ، وہ بنگلہ دیش کے خلاف سہ روزہ میچ میں انڈیا اے ٹیم کی قیادت کریں گے ۔ رائنا نے حال ہی میں نیدرلینڈس میں ڈچ کرکٹ ٹیم کے ساتھ پریکٹس کی ۔ انھیں بھی ونڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جس کی قیادت نوجوان انمکت چند کے ذمہ ہے۔ لیفٹ ہینڈ رائنا نے جون میں بنگلہ دیش او ڈی آئی سیریز کے بعد سے مسابقتی کرکٹ نہیں کھیلی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT