Wednesday , January 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / دھون دوسری اننگز میں ناکام‘ ہندوستان بڑی سبقت کیلئے کوشاں

دھون دوسری اننگز میں ناکام‘ ہندوستان بڑی سبقت کیلئے کوشاں

لندن۔19جولائی(سیاست ڈاٹ کام ) لارڈس میں رواں ہند۔انگلینڈ دوسرا ٹسٹ دونوں ٹیموں کیلئے مساوی موقف میں داخل ہوچکاہے جیسا کہ تادم تحریر ہندوستان نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان کے بعد 84رنز اسکور کرلئے ہے اور اسے مقابلہ میں 60رنز کی سبقت حاصل ہوچکی ہے ۔ دریں اثناء مرلی وجئے 83گیندوںمیں دو چوکوں کی مدد سے 30اور چیٹیشور پجارا 52گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 25رنز بنانے کے علاوہ اوپنر کے ہمراہ 44رنز کی پارٹنرشپ نبھالی ہے۔ ہندوستان کو دوسری اننگز میں بھی ناقص فارم کا شکار دھون کا جلد نقصان برداشت کرنا پڑا ۔ 40کے مجموعی اسکور پر بائیںہاتھ کے اوپنر اسٹوکس کی بولنگ میں روٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

دھون نے 45گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 31رنز اسکور کئے ۔ دھون نے اپنی مختصر اننگز میں حالانکہ بہتر اسٹروکس کھیلے تاہم وہ ایک اچھی شروعات کو بڑی اننگز میں تبدیل نہیں کرپائے ۔ قبل ازیں انگلینڈ نے اپنے کل کے اسکور 290/6سے آگے کھیلنا شروع کیا اور فاسٹ بولر پلنکٹ کی نصف سنچری کی بدولت 319رنز بناتے ہوئے پہلی اننگز میں مہمان ٹیم پر 24رنز کی مختصر سبقت حاصل کی ۔ پلنکٹ نے 79گیندوں میں 8چوکوں کی مدد سے 55رنز اسکور کرنے کے علاوہ لوور آرڈر کے ساتھ کچھ بہتر پارٹنرشپ نبھائی ۔ ہندوستان کیلئے بھونیشور کمار نے 82رنز کے عوض 6وکٹیں حاصل کرتے ہوئے لارڈس پر یہ کارنامہ انجام دینے والے تیسرے ہندوستانی بولر بنے۔

TOPPOPULARRECENT