Monday , September 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / دھون سنچری سے محروم ، ہندوستان 174/5

دھون سنچری سے محروم ، ہندوستان 174/5

کولمبو ۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے ناقص شروعات کے باوجود بائیں ہاتھ کے اوپنر شیکھر دھون کی کیریئر میں شاندار 90 رنز کی اننگز کی بدولت یہاں سری لنکا کے خلاف سہ رخی ٹوئنٹی 20 سیریز کے پہلے مقابلہ میں بیٹنگ کیلئے مدعو کئے جانے کے بعد 174/5 رنز اسکور کئے ہیں۔ دھون نے 49 گیندوں میں 6 چوکوں اور 6 چھکوں پر مشتمل 90 رنز کی اننگز ایسے وقت کھیلی جب مہمان ٹیم کارگذار کپتان روہت شرما (0) اور سریش رائنا (1) کی وکٹیں 9 رنز کے مجموعی اسکور پر ہی گنوا دی تھی۔ دھون کے ہمراہ منیش پانڈے نے 37 رنز اور آخری گیند پر آوٹ ہونے سے قبل رشپ پنت نے 23 رنز اسکور کئے جبکہ دنیش کارتک 6 گیندوں میں 13 رنز بنائے۔ سری لنکا کیلئے چمیرا نے 33 رنز کے عوض دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

TOPPOPULARRECENT