Sunday , July 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / دھون ونڈے سیریز میں کلین سوئپ کیلئے پر عزم

دھون ونڈے سیریز میں کلین سوئپ کیلئے پر عزم

کیپ ٹاؤن ۔7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں بہترین مظاہرہ اور کامیابی کے امکانات روشن کرچکی ہندوستانی ٹیم کے اوپنر شکھر دھون نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم کھیل کے ہر شعبے میں متوازن ہے اور ان کی بھرپور کوشش ہو گی کہ کلین سوئپ مکمل کریں۔ پریس کانفرنس کے دوران دھون نے کہا کہ ہندوستانی ٹیم مکمل طور پر متوازن ہے جس کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ ہی نوجوان صلاحیت بھی شامل ہے جو اپنے سینئرز کی طرح بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور یہی ٹیم کی سب سے بڑی طاقت بھی ہے جس میں ایک آل راؤنڈر کی شمولیت نے بیرون ملک توازن بھی قائم کردیا اور اب حالات کے تحت انہیں وقت سے پہلے اسپنرز کو استعمال نہیں کرنا پڑتا۔ دھون نے مزید کہا کہ اب انہیں اس بات کا علم ہے کہ وہ اپنے اسپنرز سے بعد میں بھی بولنگ کر سکتے ہیں کیونکہ ان کے پاس ہاردیک پانڈیا بھی موجود ہیں جو اننگز کے وسط میں عمدہ بولنگ کر سکتے ہیں۔دھون کے مطابق اس ٹیم میں خاطر خواہ تجربہ بھی موجود ہے اور وہ خود دوسری مرتبہ جنوبی افریقہ میں کھیل رہے ہیں تو انہوں نے خود کو ذہنی طور پر بہتر انداز سے تیار کر رکھا ہے جس سے مجموعی کارکردگی پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہندوستانی ٹیم تیسرے میچ میں کامیابی کی بدولت کلین سوئپ کی راہ حاصل کرے گی کیونکہ اس کا ہر شعبہ بہترین ہے اور تمام کھلاڑی اس بات کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT