Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / دھون کی سنچری کے باوجود ہندوستان 329/6

دھون کی سنچری کے باوجود ہندوستان 329/6

India's Shikhar Dhawan, left, and Lokesh Rahul cheer each other during the first day's play of their third cricket test match against Sri Lanka in Pallekele, Sri Lanka, Saturday, Aug. 12, 2017. (AP Photo/Eranga Jayawardena)

راہول پھر سنچری سے محروم ، پشپا کمارا کو 3 وکٹیں

پالی کیلے۔12 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)سری لنکا کے خلاف یہاں تیسرے ٹسٹ میں ایک بہترین شروعات کے باوجود ہندوستانی ٹیم کو پہلے ہی دن 6 وکٹوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا کیونکہ میزبان ٹیم کے خلاف سیریز میں متواتر تیسری مرتبہ ٹاس جیت کر ہندوستانی ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے جب بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا تو قومی ٹیم کے اوپنرس لوکیش راہول اور شکھر دھون نے نہ صرف تیز رفتار رنز بنائے بلکہ پہلی وکٹ کیلئے 40 ویں اوور میں ہی 188 رنز اسکور کرلئے تھے لیکن درمیانی اوورس میں سری لنکائی ٹیم نے خاص کر اپنے آل راؤنڈر پشپا کمارا کی بہترین بولنگ کی بدولت کسی قدر مقابلے میں واپسی کی۔ سیریز میں متواتر تیسری نصف سنچری اسکور کرنے والے راہول اس مرتبہ بھی سنچری اسکور نہیں کرپائے اور جس وقت ہندوستان کو پہلا نقصان برداشت کرنا پڑا، اس وقت راہول 135 گیندوں میں 8 چوکوں کی مدد سے 85 رنز اسکور کرلئے تھے۔ ان کے ساتھی دھون نے اپنے کریر کی چھٹی سنچری اسکور کی جیسا کہ انہوں نے 123 گیندوں میں 17 چوکوں پر مشتمل اپنی اننگز میں 119 رنز اسکور کئے۔سری لنکائی فیلڈروں کی ناقص فیلڈنگ کا بھی اوپنرس کو فائدہ ملا۔ دھون کو ایک رن پر ہی زندگی ملی جبکہ راہول جب 28 کے اسکور پر تھے تب دمتھ کروارتنے کی گیند پر ان کا ایک خراب شاٹ لاھرو کمارا نے چھوڑ دیا۔ٹیم کو بہترین شروعات فراہم کرنے کے بعد یکے بعد دیگرے دونوں اوپنرس کے آؤٹ ہونے کے بعد شاندار فام میں چل رہے ہندوستان کے نمبر 3 بیٹسمین چیٹیشور پجارا جنہوں نے گزشتہ دو مقابلوں میں سنچریاں اسکور کیں، وہ 33 گیندوں میں 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ آؤٹ ہونے والے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان ویراٹ کوہلی 84 گیندوں میں 3 چوکوں کی مدد سے 42 رنز ، اجنکیا رہانے 48 گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے 17 اور روی چندرن اشون 31 رنز بنائے۔ دن کے اختتام پر ساہا 13 رنز اور ہاردک پانڈیا ایک رن بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔ سری لنکا کیلئے پشپا کمارا نے 3 اور سنداکن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

TOPPOPULARRECENT