Monday , September 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / دھون 100 ویں ونڈے میں سنچری بنانے والے پہلے ہندوستانی

دھون 100 ویں ونڈے میں سنچری بنانے والے پہلے ہندوستانی

جوہانسبرگ۔ 10فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے اوپنر شکھر دھون نے یہاں جنوبی آفریقہ کے خلاف کھیلے جارہے چوتھے ونڈے میں وہ کارنامہ انجام دیا، جو اس سے قبل کسی ہندوستانی نے انجام نہیں دیا تھا، کیونکہ دھون نے اپنے کریر کے 100 ویں ونڈے مقابلے میں سنچری اسکور کرتے ہوئے یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے ہندوستانی کھلاڑی بنے ہیں۔ جبکہ مجموعی طور پر 100 ویں ونڈے میں سنچری بنانے والے بیٹسمنوں کی فہرست میں وہ 9 ویں بیٹسمین ہیں۔ دھون سے قبل آسٹریلیائی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے ہندوستان کے خلاف بنگلورو میں اپنا 100 واں ونڈے کھیلتے ہوئے سنچری اسکور کی ہے جبکہ اس فہرست میں ان سے اوپنر ویسٹ انڈیز کے رام نریش سروان، انگلینڈ کے اوپنر مارکس ٹرسکاٹک، ویسٹ انڈیز کے کریس گیل، سری لنکا کے کمارا سنگاکارا، پاکستان کے محمد یوسف، نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر کرس کینس اور پہلے مقام پر ویسٹ انڈیز کے گارڈن گرینج موجود ہیں۔ تادم تحریر چوتھے ونڈے کو ناقص موسم کی وجہ سے جس وقت روکا گیا تھا، اس وقت ہندوستان نے 34.2 اوورس میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز اسکور کرلئے تھے نیز دھون 102 گیندوں میں 10 چوکوں اور2 چھکوں پر مشتمل اپنی اننگز میں ناقابل تسخیر 107 رنز اسکور کرلئے۔ کپتان ویراٹ کوہلی نے 83 گیندوں میں 75 رنز کی اننگز کھیلی۔

TOPPOPULARRECENT