Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / دھوکہ بازمرد و خواتین سے دوستی مہنگی بھی پڑسکتی ہے

دھوکہ بازمرد و خواتین سے دوستی مہنگی بھی پڑسکتی ہے

حیدرآباد /12 اگست ( این ایس ایس ) سائبر دھوکہ دہی کے واقعات میں آئے دن زبردست اضافہ ہوا ہے ۔ جس کا اندازہ بھاری رقم پر مشتمل لاٹری جیتنے ، شادی کیلئے رشتوں ، بڑی کمپنیوں اور بینکس میں ملازمتوں کے نام جھانسوں کے بارے میں اخبارات میں روز مرہ شائع ہونے والی خبروں سے لگایا جاسکتا ہے ۔ اس دوران دوستی ، نئی لڑکیوں سے دوستی کے نام پر جھانسہ کا ایک نیا رحجان دیکھا جارہا ہے ۔ لڑکیوں سے دوستی کے نام پر آئے دن موبائیل پر ہمہ اقسام کے ایس ایم ایس موصول ہو رہے ہیں ۔ لیکن ایسے پیغامات کا جواب دینے یا پیغامات کی بنیاد پر ’’ دوستی ‘‘ کرنے کے عواقب اور نتائج سے چوکس و خبردار رہنے کی ضرورت ہے ۔ موبائیلس پر آئے دن کچھ اس قسم کے پیغامات موصول ہونے لگے ہیں : نئی خاتون دوست ، نئے احساسات ، نئے انداز ، نئی چیٹنگ ( گپ شپ ) صرف نئے نمبر پر کال کیجئے ۔ اس نمبر پر …….. ایک اور ایس ایم ایس : انتہائی رومانوی شخص آپ کے شہر میں ۔ بات کیجئے اس نمبر …….. پر ۔ ایک اور پیغام میں کچھ اس طرح لکھا گیا ہے : امید کہ آپ کو میرا ایک نمبر ……… دیا جاچکا ہے ۔ مجھے آپ کے نام کا انتظار ہے ۔ لیکن آپ کا کال موصول نہیں ہوا ۔ امید کہ آپ مجھے یاد رکھیں گے ۔ چنانچہ یہ فریب جھانسوں اور دھوکہ دہی کے اس زمانہ میں کسی کو پتہ نہیں کہ یہ ’ دوست ‘ کون ہیں اور جب انہیں آپ جواب دیں گے اور چیٹنگ میں آپ اپنی شخصی تفصیلات کا اگر  انکشاف کریں گے تو اس کا انجام کیا ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT