Friday , December 15 2017
Home / اضلاع کی خبریں / دھوکہ بازی کا شکار کسان 20ہزار روپئے سے محروم

دھوکہ بازی کا شکار کسان 20ہزار روپئے سے محروم

یلاریڈی۔/19اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ  نیوز) نوٹ جمانے کا بہانہ بناکر یلاریڈی آندھرا بینک کے پاس سارق  فریب دیتے ہوئے رفو چکر ہوگیا اور 20ہزار روپئے اُڑا لے گیا۔ تفصیلات کے مطابق لکشما پور علاقہ سے تعلق رکھنے والا کسان کشن مستقر کے آندھرا بینک کا رخ کیا جہاں 45ہزار روپئے ڈپازٹ کرنے کیلئے گنتی کررہا تھا کہ دو نامعلوم افراد نے اس سے مخاطب ہوکر ادھر ادھر کی باتیں کیں اور نوٹ گنتی کرکے دینے کا بہانہ بنایا اور نوٹ گنتی کرتے کرتے اس میں سے 20ہزار روپئے اُڑالئے اور فون پر بات کرتے ہوئے بینک کے باہر آئے اور رفوچکر ہوگئے۔ کسان روپئے گنتی کرتے وقت دھیان نہیں دیا اور 45ہزار روپئے میں سے 20ہزار روپئے کم نکلے۔ دو نامعلوم افراد نے بائیک پر راہ فرار اختیار کی۔ کشن نے پولیس میں اپنی شکایت درج کروائی۔ پولیس دو سارقین کو تلاش کررہی ہے۔

پینے کے پانی کیلئے قرارداد منظور
یلاریڈی۔ /19 اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے موضع موتھا سرپنچ مسٹر بال ریڈی کی صدارت میں منعقدہ گرام سبھا میں مواضعات پر پینے کے پانی کی قلت دور کرنے کیلئے بورویل پائپ لائن، سنگل فیس موٹروں کی تنصیب کیلئے قرارداد منظور کی گئی۔ خانگی باؤلیوں سے پانی سربراہ کرنے انہیں کرایہ پر لینے کیلئے عوام کو پانی کی دشواری سے نجات دلانے متفقہ طور پر قرارداد منظور کی گئی۔ اس موقع پر صدر مدرس سوریہ پرکاش، راما راؤ، وی آر او سائیلو، راجی ریڈی، دیوپتی ریڈی، پاشاہ، سنگیا، مدھوسدن ریڈی، گنگارام اور دوسرے موجود تھے۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے تانڈور میں بھی گرام سبھا منعقد کرتے ہوئے پینے کے پانی کی قلت دور کرنے قرارداد منظور کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT