Wednesday , February 21 2018
Home / جرائم و حادثات / دھوکہ باز خاتون رانی گرفتار

دھوکہ باز خاتون رانی گرفتار

حیدرآباد/14 نومبر ( سیاست نیوز ) رچہ کنڈہ پولیس نے بدنام زمانہ دھوکہ باز خاتون 50 سالہ شیبارانی عرف رانی کو گرفتار کرلیا جو بیرون ممالک روزگار اور چاول و گوشت کی سرمایہ داری کے نام پر کروڑہا روپئے غبن کرچکی ہے ۔ اس سلسلہ میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران جوائنٹ کمشنر رچہ کنڈہ پولیس مسٹر ترون جوشی نے بتایا کہ رچہ کنڈہ کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے ایک خصوصی آپریشن کے دوران رانی کو گرفتار کرلیا جوائنٹ کمشنر پولیس نے کہا کہ اس خاتون کے والد سابقہ فوجی اور اس کا شوہر پیشہ سے موٹر سائیکل میکانک ہے ۔ یہ دھوکہ باز خاتون ایک پادری جوٹیل کے ساتھ رہتی تھی اور اس کے ساتھ کام کرتی تھی اور اس فادر کے ساتھ وہ جرمنی ، فرانس ، امریکہ ، سنگاپور اور ملائیشیا کا دورہ کرچکی ہے ۔ اس دوران اس نے منصوبہ تیار کرتے ہوئے ایک میان پاور کنسلٹنسی قائم کرنے کا فیصلہ کیا اور کئی افراد کو جاب ویزا کی پیشکش کی اور اس کے بعد اس شاطر خاتون نے چاول اور گوشت کے کاروبار کا حوالہ دیکر عوام سے لاکھوں روپئے سرمایہ کروایا اور انہیں دھوکہ دہی کا شکار بنایا جس میں قابل ذکر ایک ریٹائرڈ جیلر ہے جس سے اس خاتون نے سرمایہ کے نام پر 45 لاکھ روپئے حاصل کئے تھے ۔ رچہ کنڈہ پولیس کا کہنا ہے کہ سال 2008 سے تاحال اس نے تقریباً کروڑہا روپئے کا دھوکہ کیا ۔ اس پریس کانفرنس کے موقع پر ایڈیشنل ڈی سی پی ، ایس او ٹی سید رفیق و دیگر موجود تھے ۔

 

TOPPOPULARRECENT