Tuesday , December 11 2018

دھوکہ باز خاتون کے خلاف مقدمہ

حیدرآباد 12 اپریل (سیاست نیوز) چادر گھاٹ پولیس نے دھوکہ باز خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 50 سالہ ننی متوطن بہار چادر گھاٹ پدما نگر میں مقیم تھی۔ اس نے مقامی افراد کو یہ ظاہر کیا کہ اس کا باپ دبئی کی بڑی کمپنی کا عہدیدار ہے اور ملازمت کیلئے ویزا فراہم کرسکتی ہے ۔ جھانسہ میں آکر بعض افراد نے اسے ایک لاکھ 30 روپئے حوالے کئے جسکے بعد وہ اچانک غائب ہوگئی ۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اس کی تلاش شروع کردی۔

TOPPOPULARRECENT