Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / دھوکہ دہی اور جرائم کی روک تھام پر خصوصی توجہ

دھوکہ دہی اور جرائم کی روک تھام پر خصوصی توجہ

کورٹلہ 17مارچ(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع ایس پی کریم نگر جوئیل ڈیوس نے کورٹلہ پولیس اسٹیشن پہنچ کر پولیس اسٹیشن کی سالانہ تنقیح کی اس موقع پر کورٹلہ پولیس اسٹیشن کے ریکارڑس ’کیسیس کی تحقیقات ‘یہاں کے مسائل اور پولیس اسٹیشن سے متعلق تمام جانکاری اُنہوں نے حاصل کی ۔اُنہوں نے اس موقع پر اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورٹلہ شہر پرُ امن شہر ہے یہاں گزشتہ تین سالوں کے دوران کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا۔بین مذاہب جھگڑے ‘فسادات سے کورٹلہ شہر کو اُنہوں نے پاک شہر قرار دیااور کہا کہ مشکوک افراد ‘جرائم پیشہ افراد پر پولیس نظر رکھی ہوئی ہے تاکہ اُن کی جانب سے کوئی حرکت نہ ہوسکے کورٹلہ شہر میں زیادہ تر افراد خلیج ممالک میں بسر روزگار ہیں گلف ایجنڈس کی جانب سے دھوکہ دہی ’گھریلوں مسائل کے معاملات زیادہ ہیں۔ڈاوری(جہزکے لیئے ہراسانی )کہ کیسیس یہاں اکثر درج کئے جارہے ہیں ۔ان کے سدباب کے لیئے مکمل کونسلنگ کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔خواتین لڑکیوں سے مدارس ‘کالجس ‘عوامی مقامات پر چھیڑ چھاڑ کے معاملات پر کنٹرول رکھنے کے لیئے ’’شی ٹیم‘‘ حرکت میں ہے اور مزید جو آج کل پیش آرہے سائبر کرائم جیسے جرائم کی روک تھام کیلئے ’’پراجکٹ پرتگنیہ ‘‘کا آغاز ضلع مستقر پر کیا گیا ہے عنقریب کورٹلہ میں بھی ’’پراجکٹ پرتگنیہ ‘‘پر عمل آوری کی جائے گی ۔جس میں انٹر نیٹ ’فیس بک ’واٹسپ آن لائن جیسے جرائم پر کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے اور شارٹ فلمس کے زریعہ پولیس کی جانب سے ڈرامے بازی کے زریعہ عوام تک بیغام پہنچایا جائے گا۔اس موقع پر جگتیال ڈی ایس پی راجندر پرساد ’سرکل انسپکٹر کورٹلہ راجا شیکھر راجو ’سب انسپکٹر کورٹلہ بابو راو ’میڈپلی سب انسپکٹر روی ’اے ایس آئی راجو نائک اور پولیس عملہ موجود تھا۔

TOPPOPULARRECENT