Sunday , July 22 2018
Home / پاکستان / دھوکہ دہی مقدمہ کی 14نومبر کوسماعت

دھوکہ دہی مقدمہ کی 14نومبر کوسماعت

وزیر فینانس پاکستان اسحاق ڈار کی غیرحاضری کا امکان ‘ نئے وزیر دفاع کے تقررکی درخواست

اسلام آباد ۔ 12نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے پریشان حال وزیر فینانس اسحاق ڈار امکان ہے کہ 14نومبر کو دھوکہ دہی مقدمہ کی سماعت کے موقع پر غیر حاضر رہیں گے ۔ 66سالہ ڈار احتساب عدالت پر ایک درخواست پیش کرتے ہوئے شخصی حاضری سے استثنیٰ کی خواہش کرسکتے ہیں ۔ ان کے وکیل نے جو مقدمہ میں ان کی پیروی کررہا ہے اس کا انکشاف کیا ۔ روزنامہ ’’ ڈان ‘‘ نے اس تبدیلی کی بعض ذرائع کے حوالے سے خبر شائع کی ہے ۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 8نومبر کو ڈار کے ضامنوں کو حکم دیا تھا کہ ڈار کو 14نومبر کو عدالت کے اجلاس پر حاضر رہنا چاہیئے ۔ ذرائع کے بموجب وزیر فینانس اپنے وکیل خواجہ حارث کے ذریعہ عدالت میں ایک درخواست داخل کریں گے اور قوسین فیصل مفتی ایڈوکیٹ کو اپنے مقدمہ کی پیروی کرنے کی اجازت کیلئے ایک درخواست پیش کریں گے ۔ امکان ہے کہ وزیر فینانس شخصی حاضری سے استثنی کی درخواست داخل کریں گے اور اپنے وکیل کو اپنی جانب سے مقرر کرنے کی گذارش کریں گے ۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ احتساب عدالت کو ایسی درخواست قبول کرنے کا اختیار حاصل ہے ‘ بصورت دیگر عام دفعات قانون اور قدرتی انصاف کے اصول بھی عدالت کو اختیار دیتے ہیں کہ کسی ملزم کو مخصوص مقدمات میں شخصی حاضری سے استثنیٰ کی منظوری دے دیں ۔ ذرائع کے بموجب ان
کی ابتر ہوتی ہوئی صحت کی وجہ سے ڈار شخصی طور پر مقدمہ کی کارروائی میں حاضر نہیں ہوسکتے کیونکہ وہ زیر علاج ہیں ۔ 8نومبر کو ڈار کے ضامنوں کو جج نے انتباہ دیا تھا ۔ڈار کے خلاف حوالہ دیتے ہوئے قومی احتساب بیورو نے الزام عائد کیا تھا کہ ملزم نے اپنے نام پر یا اپنے ارکان خاندان کے نام پر 831.678 ملین روپئے مالیتی اثاثہ جات اپنے یا اپنے ارکان خاندان کے نام پر حاصل کئے ہیں جو ان کے معلوم ذرائع آمدنی کے متناسب نہیں ہے ۔ اس لئے انہیں جوابدہ قرار دیا جائے ۔ تاہم احتساب بیورو نے اس حوالے کو ’’عبوری‘‘ قرار دیا ‘ کیونکہ یہ جے آئی ٹی ایف آئی اے اور این اے بی کی تاحال موصولہ معلومات کی بنیاد پر تھا اور کہاکہ وہ ایک ضمنی حوالہ پیش کرنے کا اپنا حق محفوظ رکھیں ہیں ۔حوالہ کے مطابق نیشنل بینک آف پاکستان کے سی ای او کا کردار ملزم کی امداد و اعانت کے سلسلہ میں ہنوز ثابت نہیں ہوسکا ۔

TOPPOPULARRECENT